Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کروڑ پاکستانی ذہنی امراض’ 1.29 کروڑ ہیپاٹائٹس کا شکار
    • اسلام آباد:صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد زکریا ضیا سے صدر آل پاکستان جمعیت القریش خورشید احمد قریشی’جنرل سیکرٹری سردار ظہیر احمد’ چیئرمین عبداللہ قریشی و دیگر ملاقات کر رہے ہیں’ اس موقع پر سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری بھی موجود ہیں۔
    • اسلام آباد’ جدید سلاٹر ہائوس کا قیام معیاری گوشت کی فراہمی کیلئے ضروری
    • مری میں غیر قانونی ہاسنگ سوسائٹیز اور تعمیرات کے خلاف کریک ڈائون
    • چیئرمینCDA کا اسلام آباد کے مختلف مراکز میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ
    • میٹا کے زیر اہتمام پاکستان ڈیجیٹل تحفظ سمٹ کا انعقاد
    • راولپنڈی، متعدد سب انسپکٹر، انسپکٹر  کے عہدے پر قواعد وضوابط پر پورا  اترنے کے باوجود ترقی سے محروم
    • بانی سے محبت، ذوالفقار عباس کی 377 کنال اراضی نیلامی کیلئے پیش
    • او جی ڈی سی کے منافع میں 53 فیصد اضافہ، پہلی سہ ماہی 58.5 ارب کما لیے
    • آئیسکو ریجن میںبوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس یکم نومبر عارضی بجلی بندش کا شیڈول
    • بلدیہ گوجر خان کے مالی معاملات آڈٹ میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • 79 ایم پی ایز کا جو کرنے کا ارادہ ہے انہیں سپورٹ کرتی ہوں، ان کی ترجمان ہوں: مشعال یوسفزئی
    • پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے جدید طبی مشینری کی خریداری،1 ارب10 کروڑ روپے منظور
    • پاکستان کی سی فوڈ برآمدات 568 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں
    • ملک میں پولیو وائرس کا خطرہ تاحال موجود ہے، ہر بچے کو پولیو سے بچا کرقطرے
    • لاہور:سموگ میں کمی لانے کیلئے اینٹی سموگ گن نادرا آفس کے قریب کھڑی ہے۔
    • لاہور جی ٹی روڈ کے ملحقہ علاقے میں کسان گنے کے جوس سے گڑھ بنا رہا ہے
    • ڈھٹائی کی ایتہا زیادتی میں ناکامی پر خاتون کا قاتل رہا جشن منا کر زخموں پر نمک پاشی
    • ایل ڈبلیو ایم سی کے زیر اہتمام الحمرا ہال میں چھاتی کے کینسر بارے آگاہی سیمینار میں سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ ثمن رائے ‘ڈاکٹر سیدہ فریحہ زہرا’ ڈاکٹر رفقہ اعوان اور کینسر سروائیور فریحہ فیصل کے ہمراہ خواتین ورکرز کا فوٹو۔
    • مبینہ ملزم کی ضمانت پر رہائی کے موقع گل پاشی اور ہار پہنا کر استقبال کا منظر۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اے آئی سے متعلق عوامی غصے میں مزیداضافہ ہوگا، انسٹا گرام کے سربراہ کی پیشگوئی

    By Khabrain Newsاکتوبر 30, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے پیشگوئی کی ہے کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے
    آئی) ٹیکنالوجی کے حوالے سے عوامی غصے یا مایوسی میں آنے والے وقت میں مزید اضافہ ہوگا۔ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران ایڈم موسیری نے کہا کہ آنے والے برسوں میں اے آئی کے خلاف غصے میں اضافہ ہوگا کیونکہ ملازمتوں سے محرومی، آن لائن مواد کی ملکیت اور تخلیقی کام کے مستقبل کے حوالے سے خدشات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اے آئی کے حوالے سے مزاحمت اور سخت ردعمل زیادہ عام ہو جائے گا کیونکہ اے آئی ٹولز صنعتوں کو تبدیل کریں گے جبکہ ملازمتوں کے مستقبل کے حوالے سے سوالات سامنے آئیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ‘یہ نہ صرف بدتر ہوگا بلکہ یہ مسلسل بدترین ہوتا جائے گا، میرے خیال میں ہم زیادہ غصہ اور مایوسی دیکھیں گے، آئندہ چند برسوں میں ہم ایسا دیکھیں گے اور متعدد افراد کے لیے حالات زیادہ سخت ہو جائیں گے’۔ایڈم موسیری نے کہا کہ اے آئی سے متعلق انزائٹی فنکاروں، سوشل میڈیا انفلوائنسرز یا تخلیقی شعبوں میں کام کرنے والے افراد تک محدود نہیں، بلکہ اے آئی ماڈلز کی ٹریننگ کے لیے ذاتی مواد کے استعمال پر بھی خدشات سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ممکنہ سکیورٹی خطرات اور آٹومیشن سے انسانی ورکرز کی مانگ میں کمی کے امکانات پر بھی بات کی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملازمتوں سے محرومی کے خطرات متعدد شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو متاثر کرسکتے ہیں۔انہوں نے انسٹا گرام میں اے آئی سے تیار کردہ پوسٹس کی ہینڈلنگ کے بارے میں بھی بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی اے آئی سے تیار کردہ بہترین مواد دستیاب ہے مگر بدترین مواد بھی کم نہیں، تو کیا ہم ان کی رینکنگ انسانوں کے تیار کردہ مواد کی طرح گے؟ ممکنہ طور نہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      اسلام آباد’ جدید سلاٹر ہائوس کا قیام معیاری گوشت کی فراہمی کیلئے ضروری

      مری میں غیر قانونی ہاسنگ سوسائٹیز اور تعمیرات کے خلاف کریک ڈائون

      چیئرمینCDA کا اسلام آباد کے مختلف مراکز میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.