بھارت کی ریاست اترا کھنڈ کے پہاڑی علاقوں میں ہیلی کاپٹر گر تباہ ہوگیا اور 6 افراد لاپتا ہوگئے ہیں، جن کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر بدری ناتھ میں پہاڑی میں واقع ہندوؤں کے معروف مذہبی مقام سے دیہرادون کی طرف پر پرواز کر رہا تھا، جس میں پائلٹ اور 5 مسافر موجود تھے۔اترا کھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھمی نے بتایا کہ ان کے دفتر کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثہ جوشی مت کے علاقے میں قریبی گاؤں میں پیش آیا ہے۔
بھارت: اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

