کراچی(این این آئی) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد تاریخی اضافے کے بعد 6 لاکھ 81 ہزار 965 تک پہنچ گئی ہے، جسے حکومتی معاشی پالیسیوں کا مثبت اثر قرار دیا جا رہا ہے۔ وفاقی مشیر برائے اقتصادی و مالیاتی اصلاحات خرم شہزاد کے مطابق اکتوبر 2026 کے دوران سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ 25 ہزار 747 نئے سرمایہ کار شامل ہوئے، جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 66 فیصد زیادہ ہیں۔ سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد مالیاتی مارکیٹ میں عوامی دلچسپی میں اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔خرم شہزاد نے بتایا کہ 2026 کے پہلے 10 ماہ میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے 2 لاکھ 18 ہزار 894 نئے سرمایہ کار منسلک ہوئے، جو گزشتہ 4 برس کے دوران ہونے والے مجموعی اضافے سے بھی زیادہ ہیں۔ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی مجموعی تعداد میں سالانہ بنیادوں پر 56 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مشیر وزیر خزانہ کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں نئے شامل ہونے والے سرمایہ کاروں میں 85 فیصد کا تعلق جنریشن زی اور ملینیلز سے ہے۔ یہ اعدادوشمار نوجوان نسل کی جانب سے حصص کی خرید و فروخت اور مالیاتی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے مواقع میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کو ظاہر کرتے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- بریت کے باوجود پولیس بھرتی سے نااہلی غیر قانونی قرار، 6 اہم اصول طے
- پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد میں تاریخی اضافہ
- کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے جاز کیش کے سی ای او مرتضیٰ علی کی سربراہی میں وفد ملاقات کررہا ہے۔
- وزیراعلیٰ سندھ سے انٹرنیشنل ملٹی گروپ کے وفد کی ملاقات
- یمن کی گورنری لحج میں طبی مرکز پر حوثی حملے کے بعد اقوامِ متحدہ کا اظہار تشویش
- آن لائن تعلیم حاصل کرنے والے 60 فیصد افراد سائبر حملوں کا شکار
- عالمی منڈیوں میں اجناس کی قیمتوں میں33فیصد اضافہ ممکن ہے عالمی بینک
- عرفی جاوید نے چوڑیوں سے تیار وزنی لباس پہن کر سب کو حیران کر دیا
- ایران جنگ ری پبلکنز کو لے ڈوبی ڈیمو کریٹس کو دونوں ایوانوں میں برتری ٹرمپ نے ہار مان لی تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی امریکی عوام نے جارحیت مسترد کر دی
- چودھری سالک کا بیان سمجھ سے باہر خواجہ آصف معافی مانگیں عظمی بخاری جواب دونگا چودھری سالک
- پٹرول7.06 روپے ڈیزل 3.71روپے مزید سستا
- حکومتی کمیٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج ہو گا
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
- منی پور تازہ جھڑپوں میں مزید 5 افراد ہلاک مودی سرکار کیخلاف احتجاج میں شدت
- اقوام متحدہ میں پاکستان کی پیش کردہ 3 قراردادیں بھاری اکثریت سے منظور
- عمران خان ‘ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پائونڈ کیس سے متعلق اپیلوں میں پیشرفت ،10 نومبر کو سماعت ہوگی
- منی پور: مظاہرین کے ہاتھوں جلنے والی گاڑی سے آگ کے شعلے بلند ہورہے ہیں۔۔
- پاکستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کرنیوالی بین الاقوامی جوڈو کھلاڑی فوزیہ ممتاز خبریں ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے۔
- لکی مروت:پولیس سے جھڑپ’ خودکش بمبار سمیت 2دہشتگردہلاک’ تھانے پرحملے میں3اہلکارزخمی
- پاکستان میں جوڈو کے کھیل بارے آگاہی کی شدید کمی :فوزیہ ممتاز
