کابل(نیوز ایجنسیاں)افغانستان کے مختلف صوبوں میں طالبان رجیم مخالف مسلح گروہوں کی کارروائیوں میں تیزی آنے کے دعوے سامنے آئے ہیں۔ زاحمتی گروپوں نے متعدد حملوں کی تفصیلات جاری کردیں۔افغان طالبان رجیم کے دور میں ملکی سکیورٹی صورت حال ابتر ہونے اور اعلی حکام کے قافلوں سمیت حفاظتی چوکیوں پر مسلسل حملوں کی اطلاعات ہیں۔ افغان رجیم مخالف مزاحمتی گروپوں نیشنل انڈیپینڈنس فرنٹ اور افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے بدخشاں، قندھار اور سرِپل میں تازہ کارروائیوں کے دعوے کیے ہیں۔نیشنل انڈیپینڈنس فرنٹ کے مطابق صوبہ بدخشاں میں طالبان کی وزارتِ معدنیات کے نائب وزیر عبدالمتین سعید کے قافلے کو راکٹ حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ گروپ کا دعوی ہے کہ حملے میں طالبان نائب وزیر کے 6 محافظ ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ۔ افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے مطابق صوبہ قندھار کے ضلع ارغنداب میں طالبان کی چیک پوسٹ پر مسلح کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک طالبان اہلکار ہلاک ہوگیا، جبکہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔گروپ نے مزید دعوی کیا کہ صوبہ کے ضلع البدر میں طالبان کی چوکی پر مسلح حملہ کیا گیا۔ شدید جھڑپ کے بعد چوکی پر قبضہ کرلیا گیا، جس میں ایک طالبان اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔
نائب وزیر
بریکنگ نیوز
- آئی سی سی ون ڈے رینکنگ شاہین آفریدی ٹاپ 5 بولرز میں شامل
- افغانستان کے نائب وزیر معدنیات کے قافلے پر راکٹ پر حملہ 6 محافظ ہلاک
- پاکستان اور آذربائیجان کی دوستی باہمی اعتماد’ یکجہتی کا مظہر ہے: شزا فاطمہ خواجہ
- کراچی میں پولیس کے 5 مبینہ مقابلے، موٹر سائیکل لفٹر ہلاک، 7 زخمی
- اکتوبر 66 برسوں کے دوران ملک کا چھٹا گرم ترین مہینہ قرار لاہور پھر دنیا کا آلودہ شہر
- فلوریڈا میں طیارہ فضا میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوا: تحقیقات
- ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سابق رکن اور عالمِ دین کو سزائے موت کی دو الگ سزائوں کا سامنا
- قدرتی آفات اور ہنگامی حالات میں ڈیجیٹل سائن بورڈز کے ذریعے فوری پیغامات کی فراہمی ممکن بنائی جائے:گورنر سندھ
- حکومت کا ون کانسٹیٹیوشن منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ دینے کا اعلان
- 28لاکھ سے زائد غیر قانونی افغان باشندے وطن واپس بھجوا دیئے گئے
- لاڑکانہ:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ میں پارٹی کارکن کامریڈ حاکم سولنگی کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کر رہے ہیں۔
- اسرائیلی اپوزیشن بلاک کا جلد حکومت سازی کا عمل مکمل کرنیکا عہد
- بریت کے باوجود پولیس بھرتی سے نااہلی غیر قانونی قرار، 6 اہم اصول طے
- پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد میں تاریخی اضافہ
- کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے جاز کیش کے سی ای او مرتضیٰ علی کی سربراہی میں وفد ملاقات کررہا ہے۔
- وزیراعلیٰ سندھ سے انٹرنیشنل ملٹی گروپ کے وفد کی ملاقات
- یمن کی گورنری لحج میں طبی مرکز پر حوثی حملے کے بعد اقوامِ متحدہ کا اظہار تشویش
- آن لائن تعلیم حاصل کرنے والے 60 فیصد افراد سائبر حملوں کا شکار
- عالمی منڈیوں میں اجناس کی قیمتوں میں33فیصد اضافہ ممکن ہے عالمی بینک
- عرفی جاوید نے چوڑیوں سے تیار وزنی لباس پہن کر سب کو حیران کر دیا
