راولپنڈی(سٹی رپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن و ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سلمان غنی نے ڈائریکٹوریٹ آف
یٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ آر ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ الیکٹرانک فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم کے ذریعے موصول ہونے والے کیسز کو مقررہ مدت کے اندر نمٹانے کے لیے طے شدہ ٹائم لائنز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ اس سلسلے میں حکومت پنجاب کی جانب سے ای فو اے ایس کے ذریعے موصول ہونے والے کیسز کی بروقت اور تیز رفتار پراسیسنگ اور نمٹانے کے حوالے سے پہلے سے جاری کردہ ہدایات پر مکمل عملدرآمد کی تاکید کی گئی ہے۔ تاہم، اس امر پر کمشنر راولپنڈی نے تشویش کا اظہار کیا گیا کہ مقررہ ٹائم لائنز پر مسلسل عملدرآمد نہیں ہو رہا، جبکہ بعض صورتوں میں فزیکل فائلوں کی نقل و حرکت اور پراسیسنگ ای فو اے ایس سسٹم کے ساتھ ہم آہنگی کے بغیر جاری ہے۔ کمشنر راولپنڈی سلمان غنی نے ہدایت کی کہ آر ڈی اے کے تمام متعلقہ افسران اور اہلکار اس امر کو یقینی بنائیں کہ ای فو اے ایس کے ذریعے موصول ہونے والے تمام کیسز مقررہ مدت کے اندر نمٹائے جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ فزیکل فائلوں کی نقل و حرکت اور پراسیسنگ کو بھی آن لائن سسٹم کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ رکھا جائے تاکہ شفافیت، انتظامی کارکردگی، جوابدہی اور عوام کو بروقت خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے مزید زور دیا کہ ای فو اے ایس سسٹم کا بنیادی مقصد سرکاری امور اور کیسز کی پراسیسنگ کے لیے ایک مثر، شفاف اور مقررہ وقت کے اندر کام مکمل کرنے کا نظام فراہم کرنا ہے۔ لہذا تمام متعلقہ شعبے ہر مرحلے پر طے شدہ طریقہ کار اور قواعد و ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور غیر ضروری تاخیر، انتظامی کوتاہیوں اور آن لائن سسٹم اور فزیکل ریکارڈ کے درمیان عدم مطابقت سے گریز کریں۔ اس سلسلے میں متعلقہ افسران اور عملے کے درمیان مثر رابطہ کاری اور باہمی تعاون بھی ناگزیر ہے تاکہ تمام درخواستوں اور کیسز کو بلاوجہ تاخیر کے بغیر نمٹایا جا سکے۔ مزید ہدایت کی گئی ہے کہ مقررہ ٹائم لائنز سے کسی بھی قسم کا انحراف، جس کے نتیجے میں کیسز غیر ضروری طور پر تاخیر کا شکار ہوں یا زیر التوا رہیں، سنجیدگی سے لیا جائے گا اور اس کے ذمہ دار افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان ہدایات کا مقصد انتظامی امور میں بہتری، ادارہ جاتی جوابدہی کو یقینی بنانا اور حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سرکاری کیسز کو نمٹانے کے عمل کو مزید تیز اور مثر بنانا ہے۔ کمشنر راولپنڈی کی ہدایات کی روشنی میں چیف پلانر آر ڈی اے نے بھی ڈائریکٹوریٹ آف ایم پی اینڈ ٹی ای کے تمام متعلقہ افسران و اہلکاروں، بشمول ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ای بز کوآرڈینیٹر، بلڈنگ سپرنٹنڈنٹس، بلڈنگ انسپکٹرز، سرویئرز اور ڈرافٹس مین کو ہدایت کی ہے کہ ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور ای فو اے ایس سسٹم کے ساتھ فزیکل فائلوں کی نقل و حرکت میں مکمل ہم آہنگی برقرار رکھیں۔۔۔۔۔۔۔
