اٹک ( ڈسٹرکٹ رپو رٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نو ا ز شریف کا اٹک دورے کے موقع پر کامسیٹس یونیورسٹی میں طلبا و طالبا ت میں لیپ ٹا پ اوروضائف کی تقریب تقسیم ، راولپنڈی ڈویژن سے آئیں ہوئی طلبا ء کو سیکیورٹی کے نام پر پہلے تین میلہ پھر کامسیٹس یونیورسٹی کے گیٹ پر کھڑا کیے رکھا ، وزیر اعلیٰ کے خطاب کے دورا ن بھی انٹری نہ دی گئی ، طلبا ء مایوس ہو کر واپس جانے پر مجبور، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نو از شریف نے اٹک دورے کے موقع پر کامسیٹس یونیورسٹی میں طلبا ء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے مگر راولپنڈی ڈویژن سے آنے والی طلبا ء کو پہلے سیکیورٹی کی وجہ سے تین میلہ کے مقام پر روک لیا گیا، جس کے بعد انہیں کامسیٹس یونیورسٹی کے گیٹ پر پہنچنے کا کہا گیا، طلباء کی بڑی تعداد مقررہ مقام پر پہنچ کر لیپ ٹاپ ملنے کی امید میں گیٹ پر انتظار کرتی رہی مگر انہیں گیٹ سے انٹر تک نہ ہو نے دیا گیا تاہم طویل انتظار کے باوجود انہیں لیپ ٹاپ فراہم نہیں کیے گئے ، اس صورتحال کے باعث را ولپنڈی ڈویژن کی طلبا ء کو شدید مشکلات اور ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا، دور دراز علاقوں سے آنے والے طلبا سارا دن انتظار کے بعد خالی ہاتھ واپس لوٹنا شرو ع ہو گئیں طلبا ء نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں غیر ضروری طور پر خوار کرنے کا نوٹس لیا جائے، لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے حوالے سے واضح پالیسی اور شیڈول جاری کیا جائے اور مستحق طلبہ کو جلد از جلد لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں۔
