Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مریم نواز کا فصلوں کی با قیادت جلانے پر 100 فیصد کنٹرول کا حکم
    • فرانس میں مہنگائی کیخلاف مکمل ہڑتال نظام زندگی معطل
    • بھارت نے پاکستان سمیت خطے کو فضاء زہر آلود کر دی نومبر میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی
    • پاکستان کےعرفات منہاس آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد
    • بھارتی وزیراعلی پنجاب کو لاہور آنا چاہیے مودی کا کرتار پور راہداری کو بند رکھنا افسوسناک ہے سادھو بھو پیندر سنگھ
    • 11سال کی عمر میں منشیات کی پیشکش ہوئی بولی ووڈ اداکارہ کا چونکا دینے والا انکشاف
    • بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم 11 مسافر جان بحق33 زخمی مریم نواز نے رپورٹ طلب کر لی
    • اعلان عالم اسلام ایڈیشن اج کی رنگین اشاعت میں ملا خط کریں
    • اسحاق ڈار کاعباس عراقچی اور عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
    • عوام کو بروقت سہولیات کی فراہمی ہی حقیقی گورننس: وزیر اطلاعات پنجاب
    • فی تولہ سونا 9 ہزار روپے سے زائد مہنگا ہوگیا
    • KP ‘ پی ٹی آئی دور کی 1224ترقیاتی سکیموں کی چھان بین شروع
    • کوپن ہیگ:تعلیمی بجٹ میں کٹوتی کیخلاف ڈنمارک میں ہزاروں نوجوان احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔
    • پشاور ہائیکورٹ 3 ایم پی او کے مقدمات نہ سنے: وفاقی آئینی عدالت
    • راولپنڈی: تحریک انصاف کےرکن صوبائی اسمبلی جاوید کوثر گرفتار
    • ٹرمپ کی الیکشن میں شکست کے بعد اب امریکہ ایران جنگ ختم ہوتی نظر آرہی ہے: ملیحہ لودھی
    • مریم نواز کے لیگل نوٹس کا بھرپور اور مکمل جواب دیاجائیگا، چودھری سالک حسین
    • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم کسی پارٹی رہنما کو اجازت نہ ملی
    • کراچی میں پاکستان کا پہلا ماربل سٹی قائم کیا جا رہا ہے: شرجیل انعام میمن
    • جعلی خبروں ‘ ڈس انفارمیشن کا پھیلاؤ سب سے بڑا چیلنج : عطا تارڑ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فرانس میں مہنگائی کیخلاف مکمل ہڑتال نظام زندگی معطل

    By Khabrain Newsنومبر 6, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پیرس، کوپن ہیگن ( ویب ڈیسک) فرانس میں مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز ہوگیا، ملک بھر میں مکمل ہڑتال کی گئی ادھر تعلیمی بجٹ میں کٹوتی کے خلاف ڈنمارک میں ہزاروں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے۔ فرانس میں مہنگائی اور بڑھتے ہوئے اخراجات کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز ہوگیا، 5بڑی ٹریڈ یونین اور طلبا کی کال پر ملک بھر میں ہڑتال کی گئی۔ فرانسیسی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں 70ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پیرس حکام کے مطابق ملک بھر میں 220سے زائد احتجاجی سرگرمیوں اور مظاہروں کا امکان ہے۔ حکام کے مطابق پیرس، لیون، مارسیلز سمیت بڑے شہروں میں مظاہرے متوقع ہیں، سرکاری عمارتوں، تجارتی مراکز اور حساس مقامات کی حفاظت سخت کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق خدشہ ہے پرتشدد گروہ مظاہرین میں شامل ہو کر توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کرسکتے۔ ٹرینوں کی آمد ورفت محدود اور بسوں کے روٹ تبدیل کر دیے گئے۔ پیرس شہر کے اندر زیر زمین چلنے والی میٹرو کے اکثر اسٹاپ بند کر دیے گئے ہیں۔ادھر یورپ میں تعلیمی اخراجات اور طلبا کو ملنے والی مالی امداد میں کمی کے خلاف احتجاجی تحریک پھیلنے لگی، ڈنمارک میں بھی ہزاروں طلبا نے حکومتی منصوبے کے خلاف مظاہرہ کیا۔ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں ہزاروں طلبا نے سٹی ہال سکوائر سے پارلیمنٹ تک مارچ کیا، مظاہرین نے حکومت کے مجوزہ تعلیمی وظائف میں کٹوتیوں کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے بس بہت ہوگیا کے نعرے لگائے۔طلبا تنظیموں کے مطابق ڈنمارک کے 57 تعلیمی اداروں میں تقریباً 40ہزار طلبا نے مجوزہ کٹوتیوں کے خلاف ہڑتال بھی کی، مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر طلبا کی مالی امداد بحال رکھنے اور نوجوانوں کے مستقبل سے متعلق نعرے درج تھے۔ڈنمارک میں 1970 سے 18 سال سے زائد عمر کے سکولوں اور جامعات کے طلبا کو والدین کی آمدن سے قطع نظر سرکاری تعلیمی وظیفہ دیا جاتا ہے، اس وقت والدین کے ساتھ رہنے والے طلبا کو ماہانہ ایک ہزار 154 ڈینش کرونر جبکہ الگ رہائش اختیار کرنے والے طلبہ کو 7 ہزار 426 کرونر دیے جاتے ہیں۔حکومت کی نئی تجویز کے تحت ایسے طلبا کے وظائف ختم کردیے جائیں گے جن کے والدین کی سالانہ آمدن 7 لاکھ ڈینش کرونر سے زیادہ ہے، جبکہ 4 لاکھ 19 ہزار 589 سے 7 لاکھ کرونر سالانہ آمدن والے والدین کے بچوں کے وظائف میں بھی کمی کی جائے گی۔ڈنمارک کی وزارت برائے اعلی تعلیم کے مطابق مجوزہ تبدیلیوں سے قریبا 14 ہزار طلبا وظائف سے محروم ہوجائیں گے جبکہ مزید 8 ہزار طلبا کی مالی امداد کم ہوجائے گی۔طلبا رہنماں کا کہنا ہے کہ ڈنمارک کا تعلیمی نظام طلبہ کو مالی معاونت فراہم کرنے کے حوالے سے دنیا کے مضبوط نظاموں میں شمار ہوتا ہے، وظائف میں کٹوتی سے نوجوانوں کے لیے تعلیم کا حصول مشکل ہوجائے گا۔یہ احتجاج فرانس سے شروع ہونے والی طلبا تحریک کا حصہ ہے جو حالیہ ہفتوں میں یورپ کے دوسرے ممالک تک پھیل چکی ہے، فرانس، اٹلی اور جرمنی میں بھی نوجوان مہنگائی، رہائش کے بڑھتے اخراجات اور تعلیمی سہولتوں میں کمی کے خلاف احتجاج کرچکے ہیں۔حکومت کا موقف ہے کہ تعلیمی وظائف میں مجوزہ کٹوتیوں سے بچنے والی رقم دفاعی اخراجات کے لیے مختص کی جاسکے گی۔
    فرانس

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      بھارتی وزیراعلی پنجاب کو لاہور آنا چاہیے مودی کا کرتار پور راہداری کو بند رکھنا افسوسناک ہے سادھو بھو پیندر سنگھ

      کوپن ہیگ:تعلیمی بجٹ میں کٹوتی کیخلاف ڈنمارک میں ہزاروں نوجوان احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔

      ڈیموکریٹک رہنما حکیم جیفریز نے ایوان نمائندگان کا سپیکر بننے کا اعلان کر دیا

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.