Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • تھر کے کوئلے سے صنعتی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہونگے: شرجیل میمن
    • مرتضیٰ وہاب کراچی کے جعلی اور قبضہ میئر ہیں: حافظ نعیم الرحمن
    • انوسٹیگیشن سیف اللہ کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری SSP
    • راولپنڈی، منشیات کیخلاف کریک ڈان، لیڈی منشیات سپلائر سمیت 7 منشیات گرفتار
    • آئیسکو صارفین اب بجلی بلز اور ڈیمانڈ نوٹسز کی ادائیگی کیو آر کوڈ کے ذریعے بھی کر سکیں گے،چوہدری خالد محمود
    • برق رفتاری مجھے زمانے نے سکھائی ہے، وزیراعظم کے اعتراف پر محسن نقوی کا دلچسپ جواب
    • تھانہ باہتر پولیس کی کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائیاں،3ملزمان گرفتار
    • ایران جنگ’ دشمن کے ریڈار کا سراغ لگانے والا امریکی جاسوس طیارہ برطانیہ پہنچ گیا
    • امیرِ قطر ‘ ٹرمپ کا رابطہ، علاقائی کشیدگی کے خاتمے پر تبادلہ خیال
    • سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا قائم کردہ ہومیو پیتھی پروگرام زوال کا شکار
    • موٹروے Mـ2 پر بلکسر انٹرچینج کے قریب کار اور ٹرالر کے درمیان تصادم ، ایک شخص جاں بحق ، دو خواتین زخمی
    • نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اسلام آباد میں 40ویں سینئر مینجمنٹ کورس کی اختتامی تقریب ،46افسران میں اسناد تقسیم
    • سیاسی حکومتیں آتی جاتی رہتی ، سول سروس ریاست کا مستقل ستون ہے،احسن اقبال
    • چکوال،،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم شفقت گرفتار
    • حضرو میں گرینڈ جرگہ کا بلدیاتی اور جنرل انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان
    • مری بیشتر دیہی علاقوں میں گرین بس سروس کا آغاز نہ ہو سکا
    • فہیم عباس کی بھائی سید علی رضا شاہ کی مبینہ غیر قانونی حراست کے خلاف سیشن کورٹ چکوال میں درخواست دائر
    • پنڈوڑیاں اور گردونواح میں غیر قانونی چنگچی رکشوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
    • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ٹرمینل پر بندر کی انٹری ‘ گھوم پھر کے واپس چلا گیا
    • سوئی نادرن گیس گوجرخان کے عملہ کی غفلت کا خمیازہ عوام علاقہ بھگتنے پر مجبور
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شالامار غیر قانونی کمرشل پلازہ تعمیر، نقشے اور بلڈنگ لائن کی خلاف ورزیوں کا انکشاف۔

    By Khabrain Newsنومبر 6, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(محمد کامران سے)\مبینہ طور پر غیر قانونی کمرشل پلازہ تعمیر، نقشے اور بلڈنگ لائن کی خلاف ورزیوں کا انکشاف۔ سنگھ پورہ جی ٹی روڈ پر پارکنگ کی جگہ پلازے میں شامل کرنے کا الزام سابق بلڈنگ انسپکٹر سلیم پر مبینہ ملی بھگت اور رشوت وصول کرنے کے الزامات ٹریفک جام اور پارکنگ بحران سے شہری شدید پریشان، تحقیقات کا مطالبہ۔بلدیہ عظمیٰ لاہور کے شالامار زون کے علاقے جی ٹی روڈ سنگھ پورہ میں ایک کمرشل پلازے کی تعمیر کے حوالے سے سنگین بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق پلازہ مبینہ طور پر منظور شدہ نقشے کے برعکس تعمیر کیا گیا، جبکہ بلڈنگ لائن اور دیگر قواعد و ضوابط کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق تعمیراتی کام کے دوران مبینہ طور پر زونل آفیسر پلاننگ سمیت بعض اہلکاروں اور سابق بلڈنگ انسپکٹر سلیم کی ملی بھگت کا بھی الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پلازے کی تعمیر سے قبل نقشے کے مطابق تقریباً 20فٹ پارکنگ کے لیے جگہ مختص کی گئی تھی، تاہم بعد ازاں مبینہ طور پر اس جگہ کو بھی پلازے کا حصہ بنا لیا گیا۔ مزید یہ کہ عمارت کے عقب میں لازمی چار فٹ خالی جگہ بھی نہیں چھوڑی گئی، جس سے عمارت کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پلازہ مکمل ہونے کے بعد جی ٹی روڈ پر پارکنگ کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے، جس کے باعث روزانہ ٹریفک جام معمول بن چکا ہے۔ شہریوں نے الزام لگایا ہے کہ اس مبینہ غیر قانونی تعمیر کے نتیجے میں نہ صرف عوام کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ سرکاری قوانین کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی ہوئی ہے۔ ذرائع نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ مذکورہ تعمیر کے لیے مبینہ طور پر رشوت وصول کی گئی، تاہم اس دعوے کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہو سکی۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور اور متعلقہ احتسابی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کر کے اگر بے ضابطگیاں ثابت ہوں تو ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کی مبینہ خلاف ورزیوں کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      تھر کے کوئلے سے صنعتی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہونگے: شرجیل میمن

      مرتضیٰ وہاب کراچی کے جعلی اور قبضہ میئر ہیں: حافظ نعیم الرحمن

      انوسٹیگیشن سیف اللہ کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری SSP

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.