چکوال(بیورو رپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس عبدالکریم کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی زیر نگرانی،ایس ایچ او تھانہ نیلہ انسپکٹر صہیب ظفر،سب انسپکٹر مختار احمد کی ٹیم کے ہمراہ کاروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم شفقت ولد منیر سکنہ علاول شریف کو جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ دوسری کاروائی اسسٹنٹ سب انسپکٹر غضنفر علی کی ٹیم کے ہمراہ کی گئی جس میں قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم جمشید افضل ولد محمد افضل سکنہ علاول شریف کو گرفتار کرلیا گیا،تیسری کاروائی اسسٹنٹ سب انسپکٹر جہانزیب حسن نے ٹیم کے ہمراہ کی جس میں قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم آکاش اکبر ولد نثار سکنہ علاول شریف کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا۔جبکہ چوتھی کاروائی اسسٹنٹ سب انسپکٹر جہانزیب حسن نے کی جس میں تھانہ نیلہ کے مقدمہ نمبر 256/24 میں مطلوب اشتہاری مجرمہ (ص) نامی عورت سکنہ مہروکو جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی جانب سے کاروائی کرنے والے افسران کو بھرپور شاباش دی گئی ۔
