اسلام آباد(پ ر) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی حکومتیں آتی اور جاتی رہتی ہیں، لیکن سول سروس ریاست کا مستقل ستون ہے، اور پاکستان کو 2035 اور اس سے آگے لے جانے میں سرکاری افسران کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔وہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اسلام آباد میں 40ویں سینئر مینجمنٹ کورس کی اختتامی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے، جس میں مختلف سروس گروپس سے تعلق رکھنے والے 46 افسران نے 16 ہفتوں کی تربیت مکمل کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تیزی سے بدلتی عالمی صورتحال اور مصنوعی ذہانت کے دور میں اداروں اور قوموں کے لیے خود کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے۔ نوکیا اور بلیک بیری جیسی کمپنیوں کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو ادارے وقت کے ساتھ خود کو تبدیل نہیں کرتے، وہ مٹ جاتے ہیں۔ پاکستان کو دنیا میں وقوع پزید تبدیلییوں سے متاثر ہونے کے بجائے اسے اپنی ترقی کے لیے ایک موقع بنانا ہوگا۔احسن اقبال نے کہا کہ پائیدار قومی ترقی کے لیے امن و امان، سیاسی استحکام، کم از کم دس سال تک پالیسیوں کا تسلسل اور بنیادی اصلاحات سے مستقل وابستگی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک 2017 میں ترقی کے سفر پہ گامزن ہو چکا تھا اور وژن 2025 کے تحت ریکارڈ ترقی کی گئی مگر 2018 میں سازش کے پاکستان کی ترقی پر سکڈ میزائیل چلا کر 2022 میں ملک کو دیوالیہ ہونے کے دہانے پہنچا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب پاکستان معاشی بحران سے نکل کر استحکام کی جانب گامزن ہے اور اڑان پاکستان کے پانچ ایز فریم ورک کے تحت 2035 تک معیشت کا حجم ایک کھرب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اگر ہم نے سٹیٹس کو برقرار رکھا تو ہم بمشکل 600 ارب ڈالر تک پہنچیں گے۔ اس لئے ہمیں اپنی رفتار تیز تر کرنا ہے اور سول سروس کو روایتی رول سے نکل کر اداراجاتی اور معاشرتی تبدیلی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ اڑان پاکستان فریم ورک کے پانچ بنیادی ستون برآمدات، توانائی، ماحولیات، مساوات اور ڈیجیٹل پاکستان ہیں۔جن کے ذریعہ ہم پائیدار ترقی کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا پاکستان کی معاشی خود مختاری کے لئے ضروری ہے کہ 2035 تک ہم 100 ارب ڈالر سے برآمدات تجاوز کریں۔ ہمیں سماجی شعبہ میں اپنی کمزوریوں کو دور کرنا ہے چونکہ انسانی وسائل کا معیار قوموں کے مستقبل کے لئے سب سے اہم بنیاد فراہم کرتا ہے۔انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ روایتی طرزِ حکمرانی کے بجائے عوامی خدمت، دیانت داری اور مشن پر مبنی طرزِ حکمرانی اپنائیں اور خلفائے راشدین کے نظامِ حکمرانی کو اپنا مشعلِ راہ بنائیں۔تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر نے کورس کامیابی سے مکمل کرنے والے 46 افسران میں اسناد تقسیم کیں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا۔
بریکنگ نیوز
- نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اسلام آباد میں 40ویں سینئر مینجمنٹ کورس کی اختتامی تقریب ،46افسران میں اسناد تقسیم
- سیاسی حکومتیں آتی جاتی رہتی ، سول سروس ریاست کا مستقل ستون ہے،احسن اقبال
- چکوال،،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم شفقت گرفتار
- حضرو میں گرینڈ جرگہ کا بلدیاتی اور جنرل انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان
- مری بیشتر دیہی علاقوں میں گرین بس سروس کا آغاز نہ ہو سکا
- فہیم عباس کی بھائی سید علی رضا شاہ کی مبینہ غیر قانونی حراست کے خلاف سیشن کورٹ چکوال میں درخواست دائر
- پنڈوڑیاں اور گردونواح میں غیر قانونی چنگچی رکشوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
- اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ٹرمینل پر بندر کی انٹری ‘ گھوم پھر کے واپس چلا گیا
- سوئی نادرن گیس گوجرخان کے عملہ کی غفلت کا خمیازہ عوام علاقہ بھگتنے پر مجبور
- بجلی لائنوں کی منتقلی کا کام، 7، 10 اور 12 نومبر کو گوجرخان بازار بند رکھنے کا فیصلہ
- مندرہ میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، 18 سالہ طالب علم بس کے ٹائر تلے آ کر جاں بحق
- سابق ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق کی 12.32
- لالہ رخ ، سڑکوں پر مافیا کا قبضہ، 30 فٹ سڑک 20 فٹ میں تبدیل
- لاہور:ایک نوجوان ہتھ ریڑھی پر ایل پی جی گیس سلنڈر رکھ کر لے جارہا ہے۔
- چکوال،شراب فروش قاصد کے قبضہ سے 330 لیٹر شراب،جعلی سٹکرز اور استعمال گاڑی بر آمد، مقدمہ درج
- وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان کی ملاقات
- راولپنڈی: ایس ایس پی انوسٹی گیشن سیف اللہ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری میں مسائل سن کر احکامات جاری کرتے ہوئے۔
- راولپنڈی: پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، زیر حراست افراد سے برآمد ہونیوالی چرس۔
- شہر بھر میں تجاوزات اور ٹریفک جام سے راولپنڈی میں نظام زندگی مفلوج
- راولپنڈی میں تعلیمی اصلاحات اور کارکردگی بہتری کیلئے عملی اقدامات جاری
