کراچی(این این آئی)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ تھر کے کوئلے کو بجلی کی پیداوار تک محدود رکھنے کے بجائے صنعتی ترقی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ تھر کول بلاک ٹو کی سالانہ پیداواری صلاحیت 7.6 ملین ٹن سے بڑھا کر 11.2 ملین ٹن کر دی گئی ہے، جس سے کوئلے کی پیداوار میں سالانہ 3.6 ملین ٹن کا اضافہ ہوا ہے۔شرجیل میمن کے مطابق کوئلے کی اضافی پیداوار سے بجلی گھروں کے علاوہ دیگر صنعتی شعبوں کو بھی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ کوئلے کو صنعتی استعمال کے لیے موزوں بنانے کا منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ تھر کو قومی ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کے منصوبے پر 68 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔
