Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • DGISPR لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ
    • پاکستان اور سوڈ ان میںسفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر ویزہ ختم کرنے کا معاہدہ
    • دعوت و تبلیغ کا کام عام کام نہیں یہ انبیائے کرام کی میراث ہے علمائے کرام
    • زرعی صنعتی کیلئے بجلی کی اضافی کھپت پر ریلیف مزید کم کرنیکا فیصلہ
    • پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کا شوہر سے خلع کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع
    • پیراگوئے کے صدر کا بینک سکینڈل پر مواخذہ، عہدے سے برطرف اور نظربند
    • بشریٰ بی بی نے ذاتی خرچ پر ماہر ڈاکٹر سے علاج کروانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا
    • امریکی تاریخ میں نیا باب، ڈیب ہالینڈ پہلی خاتون ریڈ انڈین گورنر منتخب
    • اسحاق ڈار کا لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ، 10نومبر کو مذاکرات کا آخری دور ہوگا
    • اسحاق ڈار داتا گنج بخش کے مزار پر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔
    • حضرت داتا گنج بخش کی تعلیمات محبت و اخوت کا لازوال پیغام:اسحاق ڈار
    • جنوبی وزیرستان میںبم ڈسپوزل اہلکار شہید’سکیورٹی فورسز کی ضلع بنوں میں کارروائی،4دہشت گرد جہنم واصل
    • پنجاب میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی: عظمیٰ بخاری
    • اسلام آباد:وزیر داخلہ محسن نقوی اپنے ہم منصب سوڈانی وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل بابکر سمرا مصطفی دونوں ممالک کے مابین سرکاری اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزہ فری معاہدہ کے بعد مصافحہ کر رہے ہیں۔
    • اسرائیلی صدر کی آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کی دعوت
    • آزاد کشمیر کے سابق صدر راجہ ذوالقرنین انتقال کر گئے
    • ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے طالب علموں سے گفتگو کر رہے ہیں۔
    • ہارون اختر خان’ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کیساتھ آٹوپالیسی کے حوالے سے پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
    • ٹرمپ کی ایران کو دھمکیاں جنگ ختم کرانے کیلئے چین سے مدد کی درخواست
    • وفاقی حکومت کانئی آٹوپالیسی کااعلان گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی متوقع
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان اور سوڈ ان میںسفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر ویزہ ختم کرنے کا معاہدہ

    By Khabrain Newsنومبر 8, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان اور سوڈان نے سکیورٹی، داخلی امور، پولیس ٹریننگ، ادارہ جاتی تعاون، نادرا اور سائبر کرائم سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر مکمل اتفاق کیا ہے، سائبر کرائم کے شعبے میں تعاون کی خاطر جلد باضابطہ معاہدے پر دستخط کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ اہم پیشرفت اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری سے سوڈان کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل بابکر سمرہ مصطفی علی کی ملاقات کے دوران سامنے آئی، جہاں دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات ہوئے۔مذاکرات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوڈان میں قیامِ امن اور تعمیرِ نو کے عمل میں پاکستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی، انہوں نے نادرا کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ سوڈان میں نادرا کی مدد سے اب تک 3 کروڑ 60 لاکھ شہریت کارڈز، 90 لاکھ قومی شناختی کارڈز، 1 کروڑ 80 لاکھ پیدائشی سرٹیفکیٹس اور 5 لاکھ ڈیتھ سرٹیفکیٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی کہ سول رجسٹریشن اور نادرا کے سسٹم میں آئندہ بھی پاکستان مکمل تعاون فراہم کرتا رہے گا۔ سوڈانی وزیر داخلہ کے استفسار پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں مقیم شادی شدہ سوڈانی خواتین کے درپیش ویزا مسائل کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے، اس کے علاوہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان سوڈانی پولیس افسران کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے اور سوڈانی شہری پاکستان میں معیاری طبی سہولیات سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جس کے لئے انہیں صحت کے شعبے میں تمام تر ممکنہ آسانیاں دی جائیں گی۔سوڈانی وزیر داخلہ نے پاکستان کے تجربات بالخصوص سائبر کرائم کے شعبے میں پاکستان کی مہارت سے استفادہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، انہوں نے کہا پاکستان ہمارا برادر ملک ہے اور ہم اس کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں، انہوں نے پاکستان کی جانب سے مختلف شعبوں میں فراہم کی جانے والی مدد پر وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ، سپیشل سیکرٹریز، ایڈیشنل سیکرٹریز، چیئرمین نادرا، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی اے این ایف، آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری، ڈی جی نیشنل فرانزک ایجنسی، کمانڈنٹ این پی اے، ڈی جی این سی سی آئی اے، ڈی جی پاسپورٹ، چیئرمین سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد پولیس سمیت اعلی حکام بھی موجود تھے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      DGISPR لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ

      دعوت و تبلیغ کا کام عام کام نہیں یہ انبیائے کرام کی میراث ہے علمائے کرام

      زرعی صنعتی کیلئے بجلی کی اضافی کھپت پر ریلیف مزید کم کرنیکا فیصلہ

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.