لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق برکی میں بابر سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون, بادامی باغ میں اکبر علی سے 2لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون، نولکھا میں جاوید سے 2لاکھ25 ہزار روپے اور موبائل فون، لوئر مال میں سلیم سے 2لاکھ 65 ہزار موبائل فون ،کوٹ لکھپت میں جمیل سے 3 لاکھ 66 ہزار اور موبائل فون چھین لیا گیا۔گلبرگ، غازی آباد، ڈیفنس سے گاڑیاں جبکہ کوٹ لکھپت، اسلام پورہ اور کاہنہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
