Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • میرا خیال ہے پاکستان میں انتظامی صوبے بنائے جائیں خواجہ آصف
    • وی آئی پی دورہ پر امتحان ملتوی مریم نواز برہم ڈی سی جہلم کو ہٹا دیا
    • ریاض پر 2 بیلسٹک 2کروز میزائل حملے ناکام
    • لاہور:وزیراعظم محمد شہبازشریف پی ایم یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر سکیم اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے ٹرائل کیلئے فیس لیس عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ
    • اڈیالہ جیل میں میڈیکل ٹیم نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا
    • مودی سرکار کیخلاف ملک گیر بغاوت کی لہر خانہ جنگی کی گونج
    • نئی دہلی:مودی حکومت کے خلاف مظاہرے میں شریک طلبہ نعرے لگا رہے ہیں۔
    • پشاور:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چینی سرمایہ کاروں کا وفد گورنر ہائوس پشاور میں ملاقات کر رہا ہے۔
    • لاہور،خواتین پر تشدد اور استحصال کرنے والے تین ملزمان گرفتار،مقدمات درج
    • نسٹ کی کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگزمیں جنوبی ایشیا میں دوسری پوزیشن
    • صحت و تعلیم میں اصلاحات سے ترقی کے موقع پیدا کیے جا سکتے: یاسر نیازی
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،7 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا
    • اٹک شہر کے مختلف ہوٹلوں میں مبینہ منافع خور مافیا کا راج
    • پیرس:پاک امریکہ’ شکاگو چیمبر کے صدر نوید انور اور نائب صدر عامر حنیف کا ایئرپورٹ پر شاندار استقبال۔
    • اسلام آباد:ایل پی جی آکشن کمیٹی اجلاس کا انعقاد۔
    • ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار مرد اور خاتون جاں بحق
    • مری بس اسٹینڈ کے قریب ایلیٹ پولیس کی گاڑی بے قابو
    • بھارتی پولیس نے بانڈی پور میں مزید دو افراد گرفتار کر لیے
    • کیمروں کی مدد سے واسا کی لوہے کی جالیاں چوری کرنے والی گاڑی پکڑ لی گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وی آئی پی دورہ پر امتحان ملتوی مریم نواز برہم ڈی سی جہلم کو ہٹا دیا

    By Khabrain Newsنومبر 9, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وی آئی پی دورے کے باعث امتحان ملتوی کرنے کی کوشش پر ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا کو عہدے سے ہٹا دیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنے ٹویٹ میں جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی دورے کے دوران عوام بالخصوص طلبہ کو پریشانی کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ڈی سی جہلم میر رضا نے ہدایات کی واضح خلاف ورزی کی۔ ڈی سی جہلم نے وی وی آئی پی دورے کو جواز بنا کر کمپیوٹر سائنس کا ضمنی امتحان ملتوی کرنے کی کوشش کی تھی۔وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ سرکاری دوروں کی وجہ سے طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہیں ہونی چاہئیں۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے دورے کے دوران کوئی بھی مارکیٹ یا دکان بند نہ کرانے کی ہدایات جاری کردیں۔وزیراعلیٰ کی جانب سے تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو دوبارہ ہدایات جاری کر دی گئیں جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے دورے کے باعث کسی مارکیٹ، دکان یا کاروبار کو بند نہ کیا جائے، وزیراعلیٰ کا دورہ کسی کاروباری سرگرمی کی بندش کا سبب نہیں بننا چاہیے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی رہائشی گلی کو بند یا سیل نہ کیا جائے، سکیورٹی کے نام پر شہریوں کی آمدورفت پر پابندی عائد نہ کی جائے، تمام سکیورٹی انتظامات خفیہ اور عوام کیلئے غیر محسوس رکھے جائیں، سکیورٹی انتظامات کے باعث عوام کو کسی قسم کی پریشانی یا مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔مزید کہا گیا ہے کہ احکامات پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جائے، احکامات کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیوالی کے تہوار پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی میں ان کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دیوالی کا دیپ محبت کی جوت جگاتا ہے، ہندو بہن بھائیوں سمیت تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں زندگی کے ہر شعبے میں جائز حصہ دینے کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت گلدستہ ہے جہاں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد بھائی چارے اور باہمی احترام کے ساتھ رہتے ہیں، قائداعظم محمد علی جناح کے افکار کی روشنی میں اقلیتوں کی آزادی اور حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تیزی سے ایسے معاشرے کی جانب بڑھ رہے ہیں جہاں محبت، رواداری اور باہمی احترام ہماری پہچان ہوں گے، ہندو برادری سمیت تمام اقلیتیں پاکستان کے دلکش رنگ ہیں اور ان رنگوں کو کبھی ماند نہیں پڑنے دیں گے۔وزیراعلی نے کہا کہ پنجاب میں اقلیتی برادریوں کی مالی معاونت کیلئے خصوصی مینارٹی کارڈ متعارف کرایا گیا ہے جبکہ محفوظ پنجاب ویژن کے تحت مینارٹی ورچوئل پولیس سٹیشن بھی قائم کئے گئے ہیں۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کو پہلا سکھ میرج ایکٹ منظور کرنے کا اعزاز حاصل ہوا جبکہ زیر التوا ہندو میرج ایکٹ 2017کی منظوری بھی دی گئی ہے، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور انہیں مساوی مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔علاوہ ازیں بلوچستان میں شہریوں کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے 9شہروں میں سیف سٹی منصوبوں پر کام جاری ہے تاہم ان منصوبوں کو موثر اور مکمل طور پر فعال بنانے کے لیے اب پنجاب سے معاونت حاصل کی جائے گی۔اس سلسلے میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے درمیان سیف سٹی منصوبوں کی تکمیل، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور ادارہ جاتی تعاون پر اتفاق ہوا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان کے مراسلے پر وزیراعلی پنجاب نے متعلقہ حکام کو بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی کو مضبوط بنانے اور ضروری تکنیکی و ادارہ جاتی معاونت فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔دونوں صوبوں کی سیف سٹی اتھارٹیز کے درمیان مشترکہ منصوبے کے تحت سکیورٹی مانیٹرنگ، عملے کی تربیت اور تجربات کے تبادلے کے لیے بھی ایک نظام وضع کیا جائے گا۔اس سلسلے میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ صوبے کے 9شہروں میں سیف سٹی منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی بلوچستان کے عملے کی تربیت، استعداد کار میں اضافے اور جدید تکنیکی معاونت کی فراہمی میں بھی تعاون کرے گی۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیف سٹی منصوبے محض نگرانی کا نظام نہیں بلکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جدید سکیورٹی انفراسٹرکچر کی بنیاد ہیں۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ان منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور مقررہ مدت کے اندر ان کی تکمیل یقینی بنائی جائے۔
    مریم نواز

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      میرا خیال ہے پاکستان میں انتظامی صوبے بنائے جائیں خواجہ آصف

      لاہور:وزیراعظم محمد شہبازشریف پی ایم یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر سکیم اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

      خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے ٹرائل کیلئے فیس لیس عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.