اسلام آباد(پ ر)صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے یومِ اقبال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کا فلسفہ خودی، غیرت و حمیت اور خودداری کا پیغام پوری قوم بالخصوص نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک خوددار، باوقار اور خودمختار قوم بننے کا
تصور دیا، جس کی روشنی میں پاکستان کا قیام ممکن ہوا۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ اقبال کے افکار و تعلیمات ہماری قومی ترقی، خودمختاری اور اتحاد کی بنیاد ہیں۔ اقبال کے تصورِ پاکستان کی تکمیل کے لیے مضبوط قومی دفاع، مستحکم معیشت اور قومی یکجہتی ناگزیر ہیں۔ ان کے نزدیک ایک مضبوط، خوشحال، خودمختار اور ناقابلِ تسخیر پاکستان ہی اقبال کے خواب کی حقیقی تعبیر ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ افواجِ پاکستان ملک کی خودمختاری، سلامتی اور قومی وقار کی محافظ ہیں۔ پاک فوج نے ملکی دفاع اور استحکام کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ افواجِ پاکستان کی جرات، پیشہ ورانہ صلاحیت اور بہادری پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے ہر مشکل گھڑی میں وطن کے دفاع اور قومی سلامتی کی ذمہ داریاں بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت سے ادا کی ہیں۔صدر استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ شاہینوں کے نام علامہ اقبال کا پیغام آج بھی نوجوان نسل میں بلند حوصلے، خوداعتمادی اور عزم و استقلال کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔ ہمیں اقبال کے افکار کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بناتے ہوئے پاکستان کو ترقی، خوشحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا۔عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے پوری قوم اپنے قومی اداروں اور افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یومِ اقبال ہمیں اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اتحاد، خودداری اور قومی جذبے کے ساتھ ایک مضبوط، خوشحال اور ناقابلِ تسخیر پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
بریکنگ نیوز
- جندول، تجاوزات کیخلاف کارروائی کے بعد بازار کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگے
- علامہ اقبال کی تعلیمات ہماری قومی ترقی کی بنیاد ہیں،عبدالعلیم خان
- گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے تحصیل جنڈ کا دورہ
- تین روزہ خصوصی فوڈ سیفٹی، اور عوامی آگاہی مہم کامیابی کیساتھ اختتام پذیر
- 4 افراد گرفتار، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- فتح جنگ:ایپکا عہدیدار ہانی ایپکا ہدایت یار بخاری سے ملاقات کرتے ہوئے۔
- راولپنڈی: کینٹ بورڈ کی تین روزہ سیفٹی آگاہی مہم کامیابی سے اختتام پذیر۔
- راولپنڈی:رواں سال منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں، منشیات سپلائرز سے کروڑوں مالیت کی برآمد ہونیوالی منشیات۔
- راولپنڈی،18 سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
- شہدا اور غازیوں کے گائوں بھٹی گجر کا اکلوتا روڈ خستہ ھالی کا شکار
- بلکسر: گائوں بھٹی گجرکے اکلوتے روڈ کی خستہ ھالی کے مناظر۔
- وارث خان پولیس کی کارروائی امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
- ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن میں سپورٹس روم کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا
- تھرپارکر: 3نایاب نسل چنکارا ہرن کا جوڑا برآمد،ملزم گاڑی چھوڑ کر فرار
- پاکستان کسٹمز کا ای پی زیڈ رسالپور میں مبینہ فراڈ،درآمدی بے ضابطگیوں کا انکشاف
- اسلام آباد23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کا اختتام،
- بینکوں اداروں تک محدود نہیں سائبر حملے حقوق کی پامالی کا سب سے خطرناک ہتھیار بن چکے
- بدعنوانی سکینڈل’ زیلنسکی کا یوکرین کی سکیورٹی سروس میں تبدیلیوں کا اعلان
- پروفیسر ڈاکٹر عبد الخالق کی بطور وائس چانسلر ڈیزگنیٹ تقرری کا باضابطہ اعلان
- راولپنڈی گیارویں قومی انڈورمین اینڈ ویمن روئنگ چیمپئین شپ
