اسلام آباد ( نیوز ایجنسیاں) بانی پی ٹی آئی کو پمز ہسپتال میں طبی معائنے کے بعد صحت مند قرار دیتے ہوئے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا، جہاں ان کے وکلاء بیرسٹر سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ نے تقریباً 2 گھنٹے سے زائد ملاقات کی، علاوہ ازیں پی ٹی آئی عہدیداروں نے اہم عدالتی شخصیت سے ملاقات کی جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بانی کو آنے والے دنوں میں نجی ہسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے۔ ادھر پی ٹی آئی نے بانی کی صحت اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر اظہار تشویش کیا ہے۔ پمز ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عمران خان کو سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی سے 10اور 11نومبر 2026کی درمیانی رات کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسلام آباد لایا گیا۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آنکھ کے علاج سے پہلے عمران خان کا تفصیل چیک اپ ہوا جس دوران ان کے واٹلز یعنی بلڈ پریشر اور شوگر وغیرہ کو نارمل پایا گیا۔ وہ صحت مند تھے اور ان کا جنرل میڈیکل چیک اپ نارمل تھا۔انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کی اجازت لینے، تمام ضروری احتیاطی تدابیر اپنانے اور مناسب جائزہ لینے سمیت تمام پروٹوکول فالو کرنے کے بعد ان کی آنکھ میں ٹیکا (انٹرا وٹریل اینٹی وی ای جی ایف انجکشن) لگایا گیا۔ انجکشن لگانے کا عمل شعبہ امراض چشم کی ٹیم نے مکمل کیا۔ جبکہ بانی پی ٹی آئی کی عمومی جسمانی حالت بھی تسلی بخش اور مستحکم قرار دی گئی ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق ہسپتال میں عمران خان کی آنکھوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا، ان کا بلڈ پریشر چیک کیا گیا اور کولیسٹرول اور دیگر ضروری طبی ٹیسٹ بھی کیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے ان کی پہلے سے تجویز کردہ ادویات کا جائزہ لیا اور مزید ادویات بھی تجویز کیں۔طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو سخت سکیورٹی میں واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔دریں اثناء چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت اور علاج کیلئے شفا ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ دہرادیا۔اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ رات پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔ بیرسٹر گوہر نے ایک بار پھر سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم نامے پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو طبی معائنے اور علاج کیلئے شفا اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے، جس میں ان کے ذاتی معالج کے علاوہ خاندان کے ایک فرد کو بھی شامل کیا جائے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر شفا اسپتال منتقل کیا جائے اور سپریم کورٹ کے حکم پر بغیر کسی تاخیر کے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔قبل ازیں پی ٹی آئی نے بانی چیئرمین عمران خان کی صحت اور انہیںفراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان کو ہسپتال منتقل کر کے ان کی آنکھ میں انجکشن لگائے جانے اور بعد ازاں اڈیالہ جیل راولپنڈی واپس منتقل کیے جانے پر ردِعمل میں پارٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی انسان کی صحت کو سیاسی سودے بازی کا ذریعہ نہیں بنایا جا سکتا اور نہ ہی کسی سابق وزیرِ اعظم کے طبی علاج کو محض ایک رسمی کارروائی تک محدود کیا جا سکتا ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان کی سلامتی اور صحت کی مکمل ذمہ داری ریاست پر عائد ہوتی ہے ۔پارٹی کے بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عمران خان کے اہلِ خانہ، ذاتی معالجین اور قانونی ٹیم کو ان تک فوری اور بلا رکاوٹ رسائی دی جائے۔بیان میں کہا گیا کہ ان کی صحت کے بارے میں شفاف معلومات کی فراہمی اور معیاری طبی سہولیات تک مسلسل رسائی نا گزیر ہے۔بعد ازاںبیرسٹر سلمان صفدر اورلطیف کھوسہ نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ۔جیل ذرائع کے مطابق لطیف کھوسہ اورسلمان صفدر کی عمران خان سے ملاقات 2گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں وکلا نے بانی پی ٹی آئی سے مقدمات اورمتفرق پٹیشنز پر تفصیلی مشاورت کی، ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں ۔ جیل ذرائع نے بتایا کہ وکلا نے بشریٰ بی بی کے مقدمات اور دیگر قانونی پہلووں پر بھی عمران خان سے مشاورت کی۔بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی۔ دونوں وکلا کی ملاقات اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پرکرائی گئی۔عمران خان سے ملاقات کے بعد سردار لطیف کھوسہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تین چار گھنٹے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں ان کی صحت اور مقدمات پر بات ہوئی۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ کل ہم ملاقات کی تفصیل لکھیں گے، یہ سب آپ کے سامنے آشکار ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بلڈ پریشر اور آنکھ معاملہ ہے، بانی پی ٹی آئی کا ارادہ مضبوط تھا اور وہ مستعد تھے۔سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ 28ویں ترمیم پر بات ہوئی ہے لیکن اس پر بات نہیں کروں گا۔دریں اثناء بیرسٹرگوہر،علی ظفر اور سلمان صفدرکی اہم عدالتی شخصیت سے ملاقات، آنیوالے دنوں میں عمران خان کو نجی ہسپتال منتقل کیے جانیکا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق 9نومبرکو بیرسٹرگوہر، سینیٹر علی ظفر اور سلمان صفدر کی اہم عدالتی شخصیت سے ملاقات ہوئی جس کے بعدگزشتہ روز 2 وکلاکی عمران خان سے ملاقات کے احکامات جاری ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم عدالتی شخصیت سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی صحت اور ان تک رسائی پر گفتگو ہوئی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ رات پمز ہسپتال منتقل کیا جانا بھی اسی ملاقات کا نتیجہ تھا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی پمز ہسپتال منتقلی سے متعلق بیرسٹر گوہر خان باخبر تھے، آنے والے دنوں میں بانی پی ٹی آئی کو نجی ہسپتال منتقل کیے جانیکا امکان ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ ہسپتال منتقلی سے متعلق نجی ہسپتال انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کوکتنے دن کے لیے ہسپتال مستقل کیا جائیگا یہ کہنا قبل ازوقت ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی رہائی بھی زیرغور ہے، آنے والے دنوں میں رہائی کا امکان ہے، بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق بھی پیشرفت ہوئی ہے، ان کی بھی چند دن تک ہسپتال منتقلی کا امکان ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی کی بیرون ملک سے واپسی کے بعد بشریٰ بی بی کامکمل چیک اپ کیا جائیگا ۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹرسلمان صفدر اور لطیف کھوسہ کی عمران خان سے ملاقات میں صرف قانونی اور سیاسی معاملات زیربحث آئے۔
بانی پی ٹی آئی
بریکنگ نیوز
- 15روز گزرنے کے باوجود جسٹس محسن اختر کیانی کا استعفیٰ منظور نہ ہوا، 28 اکتوبر کو استعفیٰ صدر مملکت کو ارسال کیا تھا
- قتل کے ڈر سے 2004میں وزیر اعظم نہیں بنی: سونیا گاندھی
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف جہلم کے سپورٹس جمنیزیم میں کھلاڑی سے اظہار شفقت کررہی ہیں۔
- بانی پی ٹی آئی پمز سے طبی معائنہ کے بعد اڈیالہ جیل منتقل’ وکلاء کی ملاقات
- امریکی جیل میں وینزویلا کے معزول صدرنے قرآن مجید اور انجیل کا مطالعہ شروع کردیا
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
- ڈیزل مزید 7 روپے پٹرول 3 روپے لٹر سستا
- پٹرول’ ڈیزل سستا، پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان
- ایرانی دکاندار کو نیتن یاہو سے مشابہت مہنگی پڑ گئی، گاہکوں نے دکان کا بائیکاٹ شروع کر دیا
- فیلڈمارشل سید عاصم منیر فاتح ٹیم کو تمغہ دے رہے ہیں۔
- صاف توانائی کا حصول 188 ارب درکار عالمی برادری موسمیاتی تبدیلی سے متعلق وعدے نبھائے شہباز شریف
- ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
- چھوٹے ہتھیاروں پر عبور حاصل کرنا بنیادی فوجی تربیت کا لازمی جزو فیلڈ مارشل
- وزیراعظم شہبازشریف ترک صدر اردوان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے مصافحہ کررہے ہیں۔
- تربیلا ہائیڈل میںخرابی’بجلی بحران شدید
- ایران نے ارجنٹینا کی بحریہ اور فضائیہ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا
- کوہاٹ اور صوابی میںشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تصاویر۔
- سعودی عرب کا بلوچستان میں مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے اظہارِ دلچسپی
- کوہاٹ میں غیر قانونی مائننگ کیخلاف آپریشن ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید 18 خوارج ہلاک
- خیرپور کمپریہنسو ہائیر سیکنڈری اسکول کا تاریخی اسپورٹس گراؤنڈ ویران
