لاہور(سٹی رپورٹر) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکم پر لاہور کے مختلف علاقوں میں 33فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر1مقدمہ درج کرا کے معروف واٹر پلانٹ، ریسٹورنٹ اور ناشتہ پوائنٹ بند کر دیے گئے اور
ناقص انتظامات پر 29فوڈ پوائنٹس کو 7لاکھ 30ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے، تفصیلات کے مطابق ٹمپل روڈ پر جعلی دودھ کی تیاری اور فروخت کرنے والے یونٹ بند کر کے مقدمہ درج کروایا گیا، شالیمار ٹان میں پانی کا سیمپل ہونے پر واٹر پلانٹ کی پروڈکشن بند کر دی گئی، ناقص انتظامات پر گلشن راوی میں ناشتہ پوائنٹ کو بند کر دیا گیا۔ منصور احمد ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا خوراک کا کاروبار کرنے والے مقررکردہ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں، وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے صوبہ بھر میں چیکنگ جاری ہے۔
