اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)جرمنی کی مسلح افواج(بنڈس ویئر) کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر
اسلام آباد میں جرمن سفارت خانے کے ملٹری اتاشی اسٹاف کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی مسلح افواج کے نمائندوں، مختلف ممالک کے ملٹری اتاشیز، دفاعی و سکیورٹی امور کے ماہرین، صحافیوں اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں جرمنی اور پاکستان کے درمیان دفاعی روابط، باہمی تعاون اور پیشہ ورانہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔تقریب میں میونخ کی بنڈس ویئر یونیورسٹی میں بین الاقوامی سیاست کے پروفیسر ڈاکٹر کارلو ماسالا نے مہمان خصوصی اور مقرر کی حیثیت سے شرکت کی۔ انہوں نے اپنے استقبالیہ خطاب کے ذریعے تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر مختلف ممالک کے سفارتی اور دفاعی نمائندوں کی موجودگی نے تقریب کو خصوصی اہمیت دی، جبکہ شرکا کو دفاعی امور اور عالمی سیاسی صورتحال پر غیر رسمی تبادلہ خیال کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔تقریب کے دوران جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے دو مستحق فوجی اہلکاروں کو جرمن مسلح افواج کا اعزازی تمغہ پیش کیا۔ اس موقع پر ان فوجی اہلکاروں کی خدمات کو سراہا گیا اور ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔تقریب کا سب سے اہم اور جذباتی مرحلہ مختلف ممالک کے ان فوجیوں کی یاد میں منعقدہ خصوصی خراجِ عقیدت تھا جنہوں نے دورانِ خدمت اپنی جانیں قربان کیں۔ اس موقع پر پاکستانی فوج کے سارجنٹ اسلم اور کارپورل فہیم نے جرمنی کے معروف فوجی خراجِ عقیدت کے نغمے ڈیر گوٹے کامریڈ کی پرفارمنس پیش کی، جس کے ذریعے دنیا بھر میں فرض کی ادائیگی کے دوران جانیں قربان کرنے والے فوجیوں کو یاد کیا گیا۔ اس موقع پر تقریب میں موجود شرکا نے شہدا کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔تقریب کے دوران مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقاتیں اور گفتگو بھی ہوئی، جہاں دفاعی تعاون، سفارتی روابط اور عالمی امور پر خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ شرکا نے ایک دوسرے کے ساتھ ملاقاتوں کو باہمی تعلقات کے فروغ اور تجربات کے تبادلے کا اہم موقع قرار دیا۔واضح رہے کہ جرمنی کی مسلح افواج بنڈس ویئر کا قیام 12 نومبر 1955 کو عمل میں آیا تھا۔ ہر سال اس تاریخی دن کی مناسبت سے جرمن مسلح افواج کی خدمات، پیشہ ورانہ روایات اور ملک کے دفاع میں ان کے کردار کو یاد کیا جاتا ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ اس تقریب میں پاکستانی فوجی اہلکاروں کی شرکت اور جرمن فوجی خراجِ عقیدت کے نغمے کی پیشکش نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان دفاعی و سفارتی روابط کے ایک اہم پہلو کو اجاگر کیا۔
بریکنگ نیوز
- اسلام آباد’ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے ای آفس سسٹم پر باقاعدہ کام شروع
- جرمن سفارت خانے میں مسلح افواج کے قیام کی سالگرہ پر پروقار تقریب
- پاکستان امریکن شکاگو چیمبر اور بزنس فورم یورپ کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط
- اوپن یونیورسٹی میں بچوں کی ذہنی صحت اور ڈیجیٹل ماحول پر سیمینار
- اوپن یونیورسٹی میں بچوں کی ذہنی صحت اور ڈیجیٹل ماحول پر سیمینار کے شرکاء کا گروپ فوٹو ۔
- آئیسکو ریجن میںبوجہ ضروری مینٹیننس 13نومبر عارضی بجلی بندش کا شیڈول
- پیرس: پاکستان امریکن شکاگو چیمبر آف کامرس کی طرف سے صدر نوید انور اور نائب صدر عامر حنیف جبکہ پاکستان بزنس فورم یورپ کی جانب سے چیئرمین سردار ظہور اقبال، بانی حاجی اسلم چوہدری اور نائب صدر حمزہ تاج سکھیرہ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر رہے ہیں۔وزارت اوورسیز پاکستانیز کے وفاقی پارلیمانی سیکریٹری چوہدری احسان الحق باجوہ تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے
- چوری شدہ 1258 قومی نوادرات پاکستان واپس سمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف تفصیلات غائب
- دوران سروس وفات سرکاری ملازمین کے ورثاء کو یکمشت معاوضہ کی ادائیگی کا اغاز
- ریاض: الدرعیہ کے ثقافتی ورثے پر مبنی مصوری کی نمائش کے موقع پر پاکستانی سفیراحمد فاروق اور سعودی شاہی خاندان کے ممتاز رکن شہزادہ سلطان بن سلمان کا گروپ فوٹو
- ریاض’ پاکستانی سفیر احمد فاروق کی الدرعیہ کے ثقافتی ورثے پر مصوری کی نمائش
- ایک روز قبل لا پتہ ہونے والی 13ماہ کی بچی کی جوہڑ سے لاش برآمد
- لاہور:بھاٹی چوک میں بس سٹاپ پر مسافروں کیلئے مخصوص نشستوں پر مزدوروں نے قبضہ جما رکھا ہے۔
- این سی سی آئی اے پشاور ‘ خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا
- برائلر گوشت 15روپے کلومہنگا فارمی انڈے267 روپے درجن ہو گئے
- 100،1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی16نومبر کو ہو گی
- ڈی آئی خان،تبلیغی جماعت کی کوچ اور موٹر سائیکل میں حادثہ، 3افراد جاں بحق،13 مسافر زخمی
- تھل جیپ ریلی کے دوران 3شہریوں کو مرغا بناکر تذلیل کرنے پر ایلیٹ فورس کے 4ملازمین پر مقدمہ درج
- خاتون اینکر ربیعہ احسن کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
- بند روڈ پر گھر میں آتشزدگی سے کمسن بچہ جاں بحق، ایک بچہ ہسپتال منتقل
