کراچی (این این آئی) صدر پاکستان کے دورہ ٹھٹھہ کے دوران صدارتی قافلے میں شامل گاڑی خراب ہونے کے واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔اس حوالے سے آئی جی سندھ نے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ آئی جی سندھ کے حکم پر تشکیل دی گئی انکوائری کمیٹی کے چیئرمین ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ ڈی آئی جی لاجسٹکس زبیر دریشک اور ڈی آئی جی فنانس تنویر عالم اوڈھو بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ صدارتی قافلے میں شامل ٹویوٹا ریوو ڈبل کیبن گاڑی میں خرابی پیدا ہوئی تھی۔تحقیقات میں اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ ناکارہ اور خراب گاڑی صدارتی قافلے میں کیسے شامل ہوئی؟ حکم نامے کے مطابق گاڑی کے معائنے اور ڈیوٹی پر تعیناتی کے ذمہ دار افسران کی نشاندہی کی جائے گی، جبکہ گاڑی میں پہلے سے موجود تکنیکی خرابیوں اور مرمت کے ریکارڈ کی بھی جانچ ہوگی۔حکم نامے میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے بجٹ اور فنڈز کے استعمال کی تحقیقات کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ایس ایس یو میں گاڑیوں کی مرمت، ایندھن اور گاڑیوں کی خریداری کے اخراجات کی جانچ ہوگی، جبکہ غفلت کے ذمہ دار افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔انکوائری کمیٹی سے وی آئی پی اور وی وی آئی پی قافلوں میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات بھی طلب کی گئی ہیں۔ کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ 7 روز میں تحقیقاتی رپورٹ اور سفارشات پیش کرے۔
بریکنگ نیوز
- پی پی ویمن ونگ کی سربراہ فریال تالپور4 روزہ دورہ پر لاہور پہنچ گئیں
- صدر پاکستان کے قافلے کی گاڑی ٹھٹھہ میں خراب ہونے کا انکشاف’ تحقیقات کا حکم
- اسلام آباد’ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے ای آفس سسٹم پر باقاعدہ کام شروع
- جرمن سفارت خانے میں مسلح افواج کے قیام کی سالگرہ پر پروقار تقریب
- پاکستان امریکن شکاگو چیمبر اور بزنس فورم یورپ کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط
- اوپن یونیورسٹی میں بچوں کی ذہنی صحت اور ڈیجیٹل ماحول پر سیمینار
- اوپن یونیورسٹی میں بچوں کی ذہنی صحت اور ڈیجیٹل ماحول پر سیمینار کے شرکاء کا گروپ فوٹو ۔
- آئیسکو ریجن میںبوجہ ضروری مینٹیننس 13نومبر عارضی بجلی بندش کا شیڈول
- پیرس: پاکستان امریکن شکاگو چیمبر آف کامرس کی طرف سے صدر نوید انور اور نائب صدر عامر حنیف جبکہ پاکستان بزنس فورم یورپ کی جانب سے چیئرمین سردار ظہور اقبال، بانی حاجی اسلم چوہدری اور نائب صدر حمزہ تاج سکھیرہ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر رہے ہیں۔وزارت اوورسیز پاکستانیز کے وفاقی پارلیمانی سیکریٹری چوہدری احسان الحق باجوہ تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے
- چوری شدہ 1258 قومی نوادرات پاکستان واپس سمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف تفصیلات غائب
- دوران سروس وفات سرکاری ملازمین کے ورثاء کو یکمشت معاوضہ کی ادائیگی کا اغاز
- ریاض: الدرعیہ کے ثقافتی ورثے پر مبنی مصوری کی نمائش کے موقع پر پاکستانی سفیراحمد فاروق اور سعودی شاہی خاندان کے ممتاز رکن شہزادہ سلطان بن سلمان کا گروپ فوٹو
- ریاض’ پاکستانی سفیر احمد فاروق کی الدرعیہ کے ثقافتی ورثے پر مصوری کی نمائش
- ایک روز قبل لا پتہ ہونے والی 13ماہ کی بچی کی جوہڑ سے لاش برآمد
- لاہور:بھاٹی چوک میں بس سٹاپ پر مسافروں کیلئے مخصوص نشستوں پر مزدوروں نے قبضہ جما رکھا ہے۔
- این سی سی آئی اے پشاور ‘ خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا
- برائلر گوشت 15روپے کلومہنگا فارمی انڈے267 روپے درجن ہو گئے
- 100،1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی16نومبر کو ہو گی
- ڈی آئی خان،تبلیغی جماعت کی کوچ اور موٹر سائیکل میں حادثہ، 3افراد جاں بحق،13 مسافر زخمی
- تھل جیپ ریلی کے دوران 3شہریوں کو مرغا بناکر تذلیل کرنے پر ایلیٹ فورس کے 4ملازمین پر مقدمہ درج
