حضرو (نمائندہ خبریں) چھچھ کے بڑے گائوں نرتوپہ کے کٹاری قبرستان کی زمین پر قبضہ اور پلاٹنگ کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑ گئی ،دوبارہ نشاندہی کی درخواست پر محکمہ مال کے افسران کی جانب سے مزید رقبہ نکلنے کے آثار ،سلطان نامی شخص نے موضع بنگئی کے کچھ خسرہ نمبرات ڈال کر پلاٹنگ کی جو کہ نرتوپہ گائوں کے رقبہ میں دیئے گئے د س نومبر کو محکمہ مال کے افسران جن میں گرداور نثار خان اور پٹواری عبدالوہاب وغیرہ شامل تھے نے موقع پر جا کر تقریباً تین گھنٹے پورے ایریا کی پیمائش کی تو اس میں سابقہ کی ھئی نشاندہی بھی درست ثابت ہوئی اور کچھ رقبہ جس پر اشٹام پہ زمین بیچنے والوں نے گھر تک تعمیر کئے تھے وہ رقبہ بھی تقریباً گائوں نرتوپہ کے موضع سید خیل کا نکل آیا جو کہ آٹھ کنال سے زائد ہے اس موقع پر مقامی صحافیوں نے سلطان نامی شخص کا موقف لیا کہ آپ نے درخواست دی تھی کہ اس کی نشاندہی میری غیر موجودگی میں ہوئی تو اب آپ مطمئن ہیں تو اس کا کہنا تھا کہ میں نے بنگئی کے کسی شخص سے یہ جگہ لی تھی اب اس سے بات کرونگا ۔
