اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے غیر ضروری اخراجات میں مزید کمی اور انتظامی امور کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی کفایت شعاریمہم کے مطلوبہ اہداف کے حصول کے لیے فیصلوں پر مسلسل عملدرآمد اور تمام متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطہ و ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں بچت اور کفایت شعاری کے اضافی اقدامات پر عملدرآمد اور ان کی نگرانی کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس منعقد ہواجس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں ان اقدامات پر جاری عملدرآمد اور سابقہ فیصلوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سرکاری اخراجات کے موثر انتظام، قومی وسائل کے تحفظ اور غیر ضروری اخراجات میں کمی کے حوالے سے جاری کوششوں پر غور کیا گیا۔اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس امر پر زور دیا کہ حکومت کی کفایت شعاری مہم کے مطلوبہ اہداف کے حصول کے لیے فیصلوں پر مسلسل عملدرآمد اور تمام متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطہ و ہم آہنگی ناگزیر ہے۔انہوں نے غیر ضروری اخراجات میں مزید کمی اور انتظامی امور کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات کو دیرپا بچت میں تبدیل کرنا تمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔اجلاس میں وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، کابینہ، قانون و انصاف، اطلاعات و نشریات اور وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے سیکٹری صاحبان کے علاوہ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر نمائندوں نے شرکت کی۔دریں اثناء نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں آئندہ کثیرالجہتی اجلاسوں، بالخصوص اسلام آباد میں ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے اور کثیرالجہتی فورمز پر باہمی رابطہ کاری بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران آئندہ مشترکہ سفارتی مصروفیات اور علاقائی و بین الاقوامی سطح پر تعاون کے امکانات بھی زیرِ غور آئے۔اس موقع پر پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
اسحق ڈار
بریکنگ نیوز
- امریکی صدارتی انتخابات، جے ڈی وینسمارکو روبیو مضبوط ترین امیدوار
- انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے
- اسحاق ڈار کی غیر ضروری اخراجات میں مزید کمی اور انتظامی امور کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت
- مولانا فضل الرحمن تنخواہ دار ملازم نکلے آمدن اخراجات پر سوالیہ نشان
- سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
- سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
- رائیونڈ: عالمی اجتماع کے دوسرے مرحلے کے شرکاء نماز جمعہ ادا کر رہے ہیں۔
- اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل
- ترکیے اور قطر کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ
- مال نہں نیک اعمال حقیقی کامیابی سب سے پہلے اپنی اصلاح ضروری
- موت کی دھمکیاں مجھے خوفزدہ نہیں کر سکتیں: امریکی وزیر خزانہ
- نئے صوبوں کا قیام حامی افراد کی تعداد 77 فیصد تک پہنچ گئی
- مریم نواز کے2 سال 9 ماہ دور حکومت میں 8 نئی فورسز اتھارٹیز قائم
- پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم 13معاہدوں ایم او یوز پر دستخط معدنی شعبہ میں 10 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری
- حوثیوں کا سعودیہ کی تیل تنصیبات فوجی مقامات کو نشانہ بنانیکا دعوی فوجی اتحاد کا 2 ڈرونز تباہ کرنیکا اعلان
- پاکستانی نژاد کینیڈین امام ابراہیم حسین وفاقی شرعی عدالت کے مشاورتی پینل میں شامل
- پاکستان کی سلامتی کونسل میں سعودیہ پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- نجی میڈیکل کالجز کی لوٹ مار ‘ ندیم قریشی نے تحریک التوا کار جمع کرادی
- نیتن یاہو کی ایران کیخلاف دوبارہ جنگ شروع کرنے کیلئے ٹرمپ پر دبا ڈالنے کی کوششیں
- نوابشاہ: صدر آصف زرداری اپنے والدین کی قبروں پر پھول رکھ رہے ہیں۔
