خیبر (این این آئی)خیبر کے علاقے باڑہ میں پولیس کارروائی کے دوران اہم دہشتگرد کمانڈر سیف اللہ ماراگیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقار احمد کے طابق تھانہ باڑہ کی حدود شیخان پل میں دہشتگرد کمانڈر کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی، اس دوران پولیس اور دہشتگرد کمانڈر کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواجس میں کمانڈر سیف اللہ مارا گیا۔ڈی پی او نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد ضلع خیبر میں تھانہ علی مسجد کے حدود میں متعدد بم دھماکوں اور پولیس چیک پوسٹوں پر حملوں کے مقدمات میں نامزد اور سی ٹی ڈی کو مطلوب تھا۔ڈی پی او کے مطابق ہلاک کمانڈر حال ہی میں افغانستان سے ضلع خیبر منتقل ہوا تھا اور جمعرات کو باڑہ سے پشاور منتقلی کی کوشش میں مارا گیا۔
