اسلام آباد (عادل عباسی) تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے پارٹی کی موجودہ قیادت اور اہم رہنماؤں کی سیاسی و تنظیمی کارکردگی پر عدم اطمینان کی اطلاعات سامنے آنے لگی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، اپوزیشن اتحاد کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے کردار اور حالیہ سیاسی کارکردگی کے حوالے سے بانیبانیکے تحفظات زیر بحث ہیں جبکہ پارٹی کے اندر آئندہ سیاسی حکمت عملی اور قیادت کے معاملات پر اہم فیصلوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عمران خان پارٹی کی موجودہ سیاسی حکمت عملی، احتجاجی تحریک، حکومت کے ساتھ مذاکرات، اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں اور تنظیمی معاملات میں پیش رفت سے پوری طرح مطمئن نہیں۔ پارٹی کے اندر یہ سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں کہ موجودہ قیادت بانی پی ٹی آئی کے سیاسی مؤقف اور ان کی رہائی کیلئے مطلوبہ سیاسی دباؤ پیدا کرنے میں کس حد تک کامیاب رہی ہے اور مختلف سیاسی محاذوں پر پارٹی کی سرگرمیاں توقعات کے مطابق کیوں آگے نہیں بڑھ سکیں۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر علی خان کے بطور چیئرمین پارٹی کردار اور مرکزی سطح پر سیاسی فیصلوں کے حوالے سے بھی جائزہ لیے جانے کا امکان ہے۔ پارٹی کے بعض حلقوں میں یہ رائے پائی جاتی ہے کہ مرکزی قیادت کو زیادہ متحرک، مؤثر اور فیصلہ کن کردار ادا کرنا چاہیے، جبکہ اہم سیاسی معاملات میں پارٹی کا مؤقف یکساں اور واضح انداز میں سامنے آنا چاہیے۔ اسی طرح سیکر ٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی تنظیمی ذمہ داریوں، پارٹی کے اندر رابطہ کاری اور سیاسی معاملات میں کردار پر بھی مشاورت متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس کے حوالے سے بھی پارٹی کے اندر مختلف آرا موجود ہیں۔ اپوزیشن اتحاد کی سربراہی، حکومت مخالف جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے، آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد اور مشترکہ سیاسی حکمت عملی تشکیل دینے کے معاملات میں پیش رفت کو اہمیت دی جا رہی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اختلافات اور مسلسل تاخیر کے باعث اتحاد کی فعالیت اور قیادت کے کردار پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے سیاسی کردار اور پارٹی کی صوبائی حکمت عملی کے حوالے سے بھی تحفظات کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں، احتجاجی تحریک میں صوبائی قیادت کے کردار، کارکنوں کو متحرک رکھنے اور مرکزی قیادت کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری کے معاملات کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ پارٹی کے بعض حلقوں کا خیال ہے کہ صوبے میں موجود سیاسی اور حکومتی وسائل کو بانی پی ٹی آئی کے سیاسی مقاصد اور پارٹی کی تحریک کے لیے زیادہ مؤثر انداز میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ سینئر رہنما سردار لطیف کھوسہ کی عمران خان سے ملاقات کے بعد پارٹی کے اندر سیاسی مشاورت اور ممکنہ فیصلوں کے حوالے سے سرگرمیاں اہمیت اختیار کر گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات اور اس کے بعد ہونے والی مشاورت میں پارٹی کی موجودہ صورتحال، قیادت کی ذمہ داریوں اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر گفتگو کے امکانات نے مختلف حلقوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ لطیف کھوسہ کی ملاقات کو ایسے وقت میں اہم قرار دیا جا رہا ہے جب پی ٹی آئی کو تنظیمی، پارلیمانی اور احتجاجی محاذوں پر متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آئندہ دنوں میں سیاسی و تنظیمی معاملات پر واضح ہدایات سامنے آ سکتی ہیں۔ ان ہدایات کے نتیجے میں مرکزی قیادت کے اختیارات، مختلف رہنماؤں کی ذمہ داریوں اور پارٹی کی فیصلہ سازی کے نظام میں ردوبدل بھی زیر غور آ سکتا ہے۔ بعض حلقوں میں یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اہم عہدوں پر نئی ذمہ داریاں سونپی جائیں یا موجودہ عہدیداروں کے کردار کو محدود اور ازسرنو متعین کیا جائے۔پی ٹی آئی کے اندر اختلاف رائے کا ایک اہم پہلو اپوزیشن اتحاد کے مستقبل اور مولانا فضل الرحمٰن سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر چلنے کا معاملہ بھی ہے۔ پارٹی میں ایک حلقہ وسیع تر اپوزیشن اتحاد اور مشترکہ جدوجہد کا حامی ہے، جبکہ بعض رہنما سیاسی رابطوں اور اتحاد کے طریقہ کار پر تحفظات رکھتے ہیں۔ ان اختلافات کے باعث آل پارٹیز کانفرنس اور مشترکہ احتجاجی حکمت عملی کے معاملات بھی تاخیر کا شکار ہوتے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے اندر یہ بحث بھی جاری ہے کہ موجودہ حالات میں صرف بیانات اور سیاسی رابطوں پر انحصار کرنے کے بجائے عملی سیاسی حکمت عملی اختیار کی جائے۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی، زیر حراست رہنماؤں اور کارکنوں کے معاملات، پارلیمانی سیاست، عدالتی محاذ اور حکومت مخالف تحریک کے لیے ایک مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب پارٹی کے بعض رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ موجودہ قیادت محدود سیاسی اور قانونی گنجائش کے باوجود اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے اور کسی بھی بڑی تبدیلی سے پہلے اجتماعی مشاورت ضروری ہے۔ ان حلقوں کے مطابق پارٹی کے اندر اختلافات کو عوامی سطح پر لانے کے بجائے باہمی مشاورت سے حل کیا جانا چاہیے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آئندہ دنوں میں عمران خان کی جانب سے پارٹی کی مرکزی قیادت، پارلیمانی رہنماؤں اور اہم تنظیمی عہدیداروں کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ان فیصلوں میں قیادت کی کارکردگی کا جائزہ، ذمہ داریوں کی نئی تقسیم، اپوزیشن اتحاد کے مستقبل اور احتجاجی تحریک کے لیے نئی حکمت عملی کی تشکیل شامل ہو سکتی ہے۔
بریکنگ نیوز
- پولیس تحفظ دینے میں ناکام شہری لٹتے رہے گاڑیاں موٹر سائکیلں چوری
- بانی پی ٹی آئی کا پارٹی کی قیادت اہم رہنماوں پر عدم اطمینان کا انکشاف
- معدنیات خام شکل میں برآمد کرنا مقصد نہیں صاف توانائی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی صنعتی پیداوار میں فعال کردار چاہتے اسحاق ڈار
- سکوک اجرا کا 10کھرب روپے کا سنگ میل عبورحکومت اسلامی مالیاتی نظام کے فروغ کئلئے پر عزم ہے وزیر خزانہ
- سابق عالمی سکوا ئش چمپئن گوگی علائوالدین خبریں ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے۔
- ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن برہم عطاء تارڑ پر سزا کی تلوار
- انڈر 19 ایشا کپ بھارت کامیاب فائنل میں پاکستان سے مقابلہ
- قرانی آیت والا ہار پہننے پر کرینی کپور کو قانونی نوٹس جاری
- اعلان عالم اسلام ایڈیشن اج کی رنگین اشاعت ملا حظہ کریں
- جیل میں عمران کی اہلیہ اور انکے وکلاء کی ملاقاتیں اچھی بات ‘ انکی قید ِ تنہائی ختم ہونی چاہیے:خواجہ سعد رفیق
- یو اے ای میں حادثہ’ بے قابو ٹرک نے 22گاڑیوں کو کچل دیا’ 14 افراد جاں بحق
- ملک کیلئے سبز ہلالی پرچم بلند کیا مگر ‘پرائیڈ آف پرفارمنس’ تک نہ ملا: گوگی علائوالدین
- خیبر میں پولیس کارروائی کے دوران اہم دہشتگرد کمانڈر سیف اللہ مارا گیا
- رائیونڈ: عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے میں شریک افراد بیان سن رہے ہیں۔
- مقبوضہ کشمیر، سری نگر میں پابندیاں مزید سخت
- اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان بارنمائندگان کے ساتھ ای فائلنگ کے حوالے سے میٹنگ کر رہے ہیں۔
- چھوٹے صوبوں پر بجٹ سے پہلے اہم پیشرفت متوقع ہے: مصطفی کمال
- تعلیمی اسناد پر قانونی تنازع انڈونیشیا کے نائب صدر مستعفی
- استقبالیہ تقریب میں میکرون کے سامنے دو فرانسیسی گارڈ اچانک زمین پر گر پڑے، ویڈیو وائرل
- تربیلا ڈیم خرابی: حفاظتی اقدامات کے تحت ٹنل نمبر 5میں آمد و رفت بند
