لاہور (پ ر) اپنا مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (اپنا بینک) نے موبی لنک بینک کے ساتھ شیئر پرچیز ایگریمنٹ(SPA) پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت موبی لنک بینک تمام قانونی اور ریگولیٹری تقاضوں و منظوریوں کی تکمیل سے مشروط اپنا بینک کے تقریبا82.51 فیصد شیئرز حاصل کرے گا۔ معاہدے پر موبی لنک بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حارث ایم چوہدری اور اپنا بینک کے چیئرمین محمد اکرم شاہد نے باضابطہ طور پر دستخط کیے۔ اس موقع پر دونوں اداروں اور جاز ورلڈ (JazzWorld) کی سینئر قیادت بھی موجود تھی جو اس معاہدے کی سٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ مجوزہ ٹرانزیکشن اپنا بینک کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے اور توقع ہے کہ اس سے بینک اور اس کے صارفین ایک بڑے اور مالی طور پر مستحکم ادارے کا حصہ بن جائیں گے جس سے ملک بھر میں وسیع تر رسائی، بہتر ڈیجیٹل صلاحیتیں، اسلامی بینکاری کی سہولیات اور جاز کیش (JazzCash) کے ذریعے وسیع تر ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے نظام تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔ اس پورے عمل کے دوران اپنا بینک کے ڈپازٹرز، صارفین، ملازمین اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ اولین ترجیح رہے گا۔ مطلوبہ ریگولیٹری اور قانونی مراحل کی تکمیل کے دوران صارفین کے ڈیپازٹس مکمل طور پر محفوظ رہیں گے اور اکائونٹس سمیت تمام بینکنگ سروسز معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے موبی لنک بینک کے صدر اور سی ای او حارث ایم چوہدری نے کہا کہ موبی لنک بینک نے وقت کے ساتھ مضبوط ڈیجیٹل صلاحیتیں، وسعت اور صارفین تک رسائی حاصل کی ہے۔ ایک کسٹمر فرسٹ ادارے کے طور پر ہماری توجہ اپنا بینک کے صارفین کے لیے خدمات کے تسلسل کو یقینی بنانے اور ٹیموں کے قریبی تعاون کے ذریعے ایک بڑے اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ادارے میں ان کی منتقلی کو ہر ممکن حد تک ہموار بنانے پر مرکوز ہے۔ اس پیشرفت پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنا بینک کی قائم مقام سی ای او نازش علی نے کہا کہ یہ معاہدہ اپنا بینک کے لیے ایک اہم نئے باب کا آغاز ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ موبی لنک بینک کا حصہ بننے سے ہمارے صارفین کو وسیع تر صلاحیتوں، مضبوط ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور مالیاتی خدمات کے وسیع دائرہ کار تک رسائی حاصل ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پورے سفر میں ہماری ترجیح خدمات کے تسلسل کو یقینی بناتے ہوئے اپنے صارفین، ڈپازٹرز، ملازمین اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ رہے گی۔ یہ مجوزہ معاہدہ اپنا بینک کے ملازمین کو بھی پیشہ ورانہ ترقی، شمولیت، باہمی تعاون اور نمو پر توجہ دینے والے ادارے کا حصہ بننے کے نئے مواقع فراہم کرتا ہے۔ اپنا بینک اور موبی لنک بینک متعلقہ ریگولیٹری فریم ورک اور مطلوبہ منظوریوں کے تحت ایک منظم اور ہموار انضمام کو یقینی بنانے کے لیے انتقالی دور میں قریبی تعاون سے کام کریں گے۔
بریکنگ نیوز
- کراچی میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا، شہری کھانے پکانے سے بھی محروم
- فرانس میں سائبر سکیورٹی کے نئے قوانین نافذ، آن لائن فراڈ پر سخت سزائیں مقرر
- اپنا مائیکروفنانس بینک اور موبی لنک بینک کے درمیان شیئر پرچیز ایگریمنٹ طے پا گیا
- ڈیموکریٹس کے متوقع سپیکر کا اسرائیل، فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ
- لاہور:اپنا مائیکرو فنانس بینک اور موبی لنک بینک کے مابین شیئر پرچیز ایگریمنٹ پر دستخط کرنے کے بعد لیا گیا گروپ فوٹو۔
- لطیف کھوسہ کے بیانات بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہیں:سلمان اکرم راجہ
- لاڑکانہ: کسان اپنے بنائے سٹ اپ پر گڑ بنا رہا ہے۔
- حکومت کا سکوک بانڈز کے اجرا کیلئے ایسٹ رجسٹری کمپنی بنانے کا فیصلہ
- دنانیر مبین نے ماسکو میں بہترین اداراکرہ کا عالمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا
- سائبر جرائم روک تھام کیلئے بڑا فیصلہ پولیس ہیلپ لائن 15 کو این سی سی آئی سے منسلک کر دیا گیا
- پنجاب میں طبی عملے کی تربیتی نگرانی کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ”پرائم” متعارف
- پاکستان ‘ برطانیہ میں تجارت بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: پاکستانی ہائی کمشنر
- ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کیلئے راست کیو آرسبسڈی جاری رکھنے کا فیصلہ
- راولپنڈی میں نور اسٹیشن کے قریب ٹرین پٹری سے اُتر گئی،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
- جاپان کے ساحلی علاقوں میں6.2 شدت کا زلزلہ، شہریوںمیں خوف و ہراس
- کے پی، پی ٹی آئی کے 13 سالہ دور حکومت میں صحت کے نظام پر عوام کی تنقید
- کراچی:وزیر مملکت بلال اظہر کیانی بینک سربراہان سے کیش لیس اکانومی کے حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں۔
- لاہور میں ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
- موبائل فون چھیننا ڈاکوں کا اسان ٹارگٹ شہری وارداتوں سے عاجز
- اسلام آباد کو مکمل کیش لیس شہر بنانے کا فیصلہ نقد لین دین کے خاتمے کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر
