کراچی (این این آئی) شہر کے علاقے گزری میں پونے 4 کروڑ روپے کی ڈکیتی کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس تحقیقات میں واردات کا متاثرہ خاتون کا اکاؤنٹنٹ ہی ملوث نکلا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے ساتھی کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا کے مطابق خاتون کے اکاؤنٹنٹ حنیف نے رقم اپنے ایک ساتھی کے حوالے کی تھی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈھائی کروڑ روپے برآمد کرلیے ہیں جبکہ باقی رقم کی وصولی کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق اکاؤنٹنٹ آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع بینک سے پونے 4 کروڑ روپے نکلوانے کے بعد مبینہ ڈکیتی کی کہانی بیان کی تھی۔ ملزم نے دعویٰ کیا تھا کہ گزری کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار دو افراد اس سے رقم سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق اکاؤنٹنٹ کو شک کی بنیاد پر پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا، جس کے بعد تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے۔ پولیس حکام نے کہا کہ غیر ملکی خاتون نے کچھ عرصہ قبل ہی حنیف کو ملازم رکھا تھا اور اسے ایک کروڑ روپے کا چیک کیش کروا کر دوسرے شخص کو دینے کی ہدایت کی تھی تاہم ملزم نے مبینہ طور پر مزید چیک بھی کیش کروائے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ غیر ملکی خاتون گوشت کی برآمدات کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور ان دنوں اسلام آباد میں مقیم ہیں۔ پولیس نے مزید رقم کی برآمدگی اور واقعے میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے تحقیقات تیز کردی ہیں۔
بریکنگ نیوز
- کراچی، مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 زخمیوں اور دو خواتین سمیت 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ، گاڑیاں موٹرسائیکلیں، نقدی اور دیگر سامان برآمد
- کراچی: گزری میں پونے 4 کروڑ روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین
- رقم واپس نہ کرنے پر سابق سسرال کیخلاف امانت میں خیانت کا مقدمہ درج کرنیکی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی گئی
- بہار میں مسافر بس کھائی میںگرنے سے 17 افراد ہلاک،22 زخمی
- طارق فضل چوہدری کا کرم میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
- پائن ایونیو کی پرائم لوکیشن پرواقع سول سٹی کی گرینڈ لانچنگ
- مانگامنڈی:مزدا نے سڑک کنارے کھڑی خاتون کو کچل دیا’ موقع پر دم توڑ گئی
- کوئٹہ: وینڈر کسٹمرز کو گرم جرسیاں دکھا رہا ہے۔
- مانگامنڈی:مزدا نے سڑک کنارے کھڑی خاتون کو کچل دیا’ موقع پر دم توڑ گئی
- پی ٹی آئی رہنما میاں اکرم عثمان کی نظربندی کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی
- آئی جی پنجاب عبدالکریم کرائم کنٹرول سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
- لاہور ہائیکورٹ ‘لڑکی بازیاب کروانے کی درخواست نمٹا دی گئی
- جرائم پیشہ عناصر کیخلاف فوری ایکشن یقینی بنایا جائے:آئی جی پنجاب
- پیرس :پاکستان ریلوے کے تاریخی ورثے کی فوٹوگرافی نمائش،پاکستانی سفیر کی شرکت
- این ویڈیا سکینڈل پر امریکی وزیر تجارت کی نوکری خطرے میں پڑ گئی۔
- مالی سال 2027 کی پہلی سہ ماہی میں مسلسل مالیاتی سر پلس ریکارڈ
- نہ دیکھا کریں، ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز پر سوال، محسن نقوی کے جواب پر ہال قہقہوں سے گونج اٹھا
- جعفر ایکسپریس مارگلہ اور راولپنڈی کے درمیان نورجان سٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتری ہوئی ہے۔
- صدرٹرمپ نے اینویڈیا کے نئے سی ای او کیلئے ٹم کک کا نام تجویز کر دیا
- ٹیکس چوری روکنے کیلئے پیک شدہ چائے کی پیداوار کی الیکٹرانک نگرانی کا فیصلہ
