کراچی (آئی این پی) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کے مبینہ مقابلوں کے دوران
3 ملزمان زخمی ہوگئے، جبکہ دو خواتین سمیت مجموعی طور پر 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کےقبضے سے اسلحہ، گاڑیاں، موٹرسائیکلیں، نقدی اور دیگر سامان برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔پولیس کے مطابق ڈیفنس پولیس نے سی آر اے پٹہ کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد زخمی ملزم خرم شہزاد عرف عرفان اشرف سمیت دو خواتین کو گرفتار کرلیا۔گرفتار دیگر ملزمان میں ارشد علی عرف لنگڑا، نسرین اختر عرف شہناز اور صغری عرف پروین شوکت شامل ہیں، جبکہ ملزمان کے 6 ساتھی اپنی موٹرسائیکلیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس نے زخمی ملزم خرم شہزاد کو جناح اسپتال منتقل کردیا۔ گرفتار ملزمان کے ہمراہ 3 سالہ بچہ بھی موجود ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے ایک آلٹو کار، دو موٹرسائیکلیں، دو پستول، نقد رقم اور مصنوعی زیورات برآمد کیے گئے ہیں۔دوسری جانب گلشن معمار پولیس نے جنجال گوٹھ میں مبینہ مقابلے کے بعد ڈاکو سلیمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ملزم کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ادھر تیموریہ پولیس نے نارتھ ناظم آباد کے علاقے بلال کالونی میں مبینہ مقابلے کے بعد زخمی ملزم پیر بخش عرف لال کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اس کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے۔
بریکنگ نیوز
- گورنر پنجاب سے بلوچستان اور گلگت بلتستان کے گور نرز کی ملاقات،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- کراچی، مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 زخمیوں اور دو خواتین سمیت 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ، گاڑیاں موٹرسائیکلیں، نقدی اور دیگر سامان برآمد
- کراچی: گزری میں پونے 4 کروڑ روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین
- رقم واپس نہ کرنے پر سابق سسرال کیخلاف امانت میں خیانت کا مقدمہ درج کرنیکی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی گئی
- بہار میں مسافر بس کھائی میںگرنے سے 17 افراد ہلاک،22 زخمی
- طارق فضل چوہدری کا کرم میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
- پائن ایونیو کی پرائم لوکیشن پرواقع سول سٹی کی گرینڈ لانچنگ
- مانگامنڈی:مزدا نے سڑک کنارے کھڑی خاتون کو کچل دیا’ موقع پر دم توڑ گئی
- کوئٹہ: وینڈر کسٹمرز کو گرم جرسیاں دکھا رہا ہے۔
- مانگامنڈی:مزدا نے سڑک کنارے کھڑی خاتون کو کچل دیا’ موقع پر دم توڑ گئی
- پی ٹی آئی رہنما میاں اکرم عثمان کی نظربندی کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی
- آئی جی پنجاب عبدالکریم کرائم کنٹرول سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
- لاہور ہائیکورٹ ‘لڑکی بازیاب کروانے کی درخواست نمٹا دی گئی
- جرائم پیشہ عناصر کیخلاف فوری ایکشن یقینی بنایا جائے:آئی جی پنجاب
- پیرس :پاکستان ریلوے کے تاریخی ورثے کی فوٹوگرافی نمائش،پاکستانی سفیر کی شرکت
- این ویڈیا سکینڈل پر امریکی وزیر تجارت کی نوکری خطرے میں پڑ گئی۔
- مالی سال 2027 کی پہلی سہ ماہی میں مسلسل مالیاتی سر پلس ریکارڈ
- نہ دیکھا کریں، ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز پر سوال، محسن نقوی کے جواب پر ہال قہقہوں سے گونج اٹھا
- جعفر ایکسپریس مارگلہ اور راولپنڈی کے درمیان نورجان سٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتری ہوئی ہے۔
- صدرٹرمپ نے اینویڈیا کے نئے سی ای او کیلئے ٹم کک کا نام تجویز کر دیا
