اسلام آباد (لیڈی رپورٹر )مہنگائی کے طوفان میں گھرے عوام کی جیبوں پر ایک اور خاموش مگر کاری وار سامنے آ گیا۔ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے تین ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور ٹیکسوں کی مد میں 404 ارب 8 کروڑ روپے کی ریکارڈ رقم وصول کر لی ہے۔وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق اس عرصے میں پٹرولیم
لیوی کی مد میں 382 ارب روپے جبکہ کاربن لیوی کی مد میں 22 ارب روپے عوام سے وصول کیے گئے۔دستاویزات کے مطابق شہری اس وقت فی لیٹر پٹرول کی خریداری پر تقریبا 106 روپے براہِ راست حکومتی ٹیکس ادا کر رہے ہیں، جس میں پٹرولیم لیوی، کاربن لیوی اور کسٹمز ڈیوٹی شامل ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار ابتدائی تین ماہ میں ایندھن پر ٹیکس لگا کر اتنی بڑی رقم اکٹھی کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی بینک کی رپورٹ اور عوامی سروے میں بھی مہنگائی پر شدید بے چینی ظاہر کی گئی ہے۔ شہریوں کی اکثریت کا کہنا ہے کہ ایندھن مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ کے کرائے 30 فیصد تک بڑھ چکے ہیں اور انہیں کوئی عملی ریلیف نہیں مل رہا۔اس حوالے سے ایک نجی ملازم کا کہنا تھا کہ "ہماری تنخواہیں رکی ہوئی ہیں لیکن پٹرول پر بھاری ٹیکسوں نے گھر کا چولہا جلانا مشکل بنا دیا ہے۔”تاجر رہنما نے کہا کہ "ایندھن پر ٹیکسوں سے مال برداری مہنگی اور کاروبار ٹھپ ہو گئے ہیں۔”جبکہ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے عہدیدار کے مطابق "فی لیٹر 100 روپے سے زائد ٹیکس وصولی سراسر ظلم ہے، جس سے کرایوں میں اضافہ مجبوری بن چکا ہے۔”شہریوں اور تاجروں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ خزانہ بھرنے کے لیے غریب عوام کا گلا نہ گھونٹا جائے اور پٹرولیم لیوی میں فوری کمی کر کے عملی ریلیف دیا جائے۔
بریکنگ نیوز
- بانی سے ملاقات کے بعد بھی پی ٹی آئی قیادت کے اختلافات ختم نہ ہو سکے
- دوسرا بین الاقوامی مقابلہ حسن قرت 24 سے 26 نومبر اسلام آباد میں ہوگا
- عوام کی جیبوں پر ایک اور خاموش مگر کاری وار سامنے آ گیا
- فلپائن کے مشرقی ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کی آمد، ہزاروں شہری منتقل
- پاکستان ہمیشہ بھارت کے تسلط پسندانہ رویے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے موقف پر قائم رہا :بھارتی دفاعی تجزیہ کار
- لاہور ہائیکورٹ ،بانی پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق 4 سال پرانی درخواست 18نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
- ہتک عزت دعویٰ میںبانی پی ٹی آئی کیخلاف وزیراعظم کے وکلاء سے دلائل طلب
- سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے لینڈ ریکارڈ سروسز کا آغاز
- جنوبی افریقہ:پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے زیر زمین آبی ذخائر کو محفوظ بنانیکا منصوبہ
- پیپلزپارٹی کا 30 نومبر کو یوم تاسیس کے سلسلے میں ضلعی سطح پر جلسے کرنے کا فیصلہ
- کراچی:وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کے سندھ ریجنل آفس کے افتتاح کے موقع پر تختی کی نقاب کشائی کررہے ہیں۔
- پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کی درخواست پر کل سماعت ہوگی
- لاہور میں حالات سے دلبرداشتہ خاتون سمیت 3 افراد نے خود کشی کر لی
- مارکو روبیو کا عالمی فوجداری عدالت پر سخت حملہ’ واشنگٹن کو چیلنج کرنیوالوں کو دھمکی
- بابو صابو انٹرچینج کے قریب موٹروے پر حادثہ، 15سالہ نامعلوم بچی جاں بحق
- گلگت:برف میں ڈھکے پہاڑوں کا خوبصورت منظر۔
- انشورنس کمپنی کی آئینی درخواست منظور کرکے معاملہ دوبارہ صارف عدالت کو بھجوا دیاگیا
- این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو 1ہزار 895 ارب روپے منتقل
- بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال زہرقاتل’ بہت بڑا المیہ ہے : اختراقبال ڈار
- حیدر آباد:ہنرمند مٹی سے پانی رکھنے کیلئے گھڑے بنا رہا ہے۔
