لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آئرلینڈ میں عالمی رہنماں کی بڑی بیٹھک کے بعد ہونے والے عشائیہ کے مقام سے ایک بم ملنے پر سیکیورٹی اقدامات پر سوالیہ نشان کھڑے کردئیے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ واقعہ جمعے کے روز میریئن اسکوائر میں پیش آیا جہاں ایک دفتر کی عمارت میں مشتبہ آلہ موجود ہونے کی اطلاع پولیس کو موصول ہوئی تھی۔آئرش پولیس کے مطابق ابتدائی جائزے کے بعد دفاعی افواج کی ایکسپلوسیو آرڈیننس ڈسپوزل ٹیم کو طلب کیا گیا۔ فوجی ماہرین نے موقع پر پہنچ کر مشتبہ آلے کا معائنہ کیا اور اسے محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا۔پولیس نے اپنے بیان میں دھماکا خیز آلے کو ابتدائی طور پر سادہ ساختہ لیکن قابلِ استعمال قرار دیا ہے۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ دھماکا خیز مواد عمارت میں کب رکھا گیا تھا اور اس کے پیچھے کون ملوث ہوسکتا ہے۔یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب ایک روز قبل اسی علاقے میں یورپی سیاسی برادری کے سربراہی اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا تھا۔آئرش وزیراعظم میہال مارٹن کی میزبانی میں نیشنل گیلری آف آئرلینڈ میں ہونے والی تقریب میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم اور کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی سمیت متعدد رہنماں نے شرکت کی تھی۔عشائیے کے موقع پر علاقے میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے اور متعدد سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کردی گئی تھیں۔آئرش پولیس کے مطابق دو روزہ سربراہی اجلاس کے دوران ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا سکیورٹی آپریشن کیا گیا۔حکام نے تاحال کسی گرفتاری، حملے کے ممکنہ محرک یا عالمی رہنماں کو نشانہ بنانے کی سازش سے متعلق کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔ تحقیقات جاری ہیں۔
عالمی رہنما
بریکنگ نیوز
- اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کی کوریج کیلئے اسلام آباد میں میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح
- آئرلینڈ میں عالمی رہنما بال بال بچ گئے’ گرینڈ ڈنر کے مقام سے بم برآمد
- سہیل آفریدی سمیت 9 اراکین اسمبلی کی حراست آئینی عدالت میں چیلنج
- ممکنہ غفلت پرSHOتھانہ ٹمن سمیت 4پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا
- اٹک :ڈی پی اوکیپٹن علی بن طارق ،ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ گوردوارہ سری پنجہ صاحب کا دورہ کر رہے ہیں ۔
- بھارت نے بنگلہ دیشی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کی واپسی کیلئے شرائط رکھ دیں
- ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی نااہلی،ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ
- ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد میں پولیس کا اظہار یکجہتی
- پہلے جدید اور ڈیجیٹل بلیو ایریا پارکنگ پلازہ کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا
- پبلک اسکول کا یومِ والدین اور تقریبِ تقسیمِ انعامات
- مریم نواز کا 17نومبر کا شیڈول دورہ چکوال کھٹائی میں پڑنے کا امکان
- سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن کے قتل کے مقدمے میں پولیس تفتیش جاری
- رستم :ایس ایس جی کمانڈوز کے شہید آفتاب علی کے قبر پر پاک فوج سلامی پیش کر رہے ہیں ۔
- سربراہ پاک فضائیہ کی ازبکستان کی اعلی دفاعی اور فضائی قیادت سے اہم ملاقاتیں
- ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کر تے ہوئے نیا کرایہ نامہ جاری کر کے اپنی زمہ داری پوری کر دی
- بانی سے ملاقات کے بعد بھی پی ٹی آئی قیادت کے اختلافات ختم نہ ہو سکے
- دوسرا بین الاقوامی مقابلہ حسن قرت 24 سے 26 نومبر اسلام آباد میں ہوگا
- عوام کی جیبوں پر ایک اور خاموش مگر کاری وار سامنے آ گیا
- فلپائن کے مشرقی ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کی آمد، ہزاروں شہری منتقل
- پاکستان ہمیشہ بھارت کے تسلط پسندانہ رویے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے موقف پر قائم رہا :بھارتی دفاعی تجزیہ کار
