Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب سیڈ کارپوریشن سرکاری گاڑیوں کے استعمال فیول کارڈ اور مینٹیننس کے معاملات میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • پارٹی رہنما اور کارکن باہمی اختلافات ختم کرکے متحد ہوں:فریال تالپور
    • خوارج اسلام اور پاکستان کے دشمن حرمین شریفین کی سلامتی ع تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہا گاڈاکٹر حافظ عبدلاکریم
    • لاہور، زیر تعمیر عمارت سے گر کر 22 سالہ مزدور جاں بحق
    • لاہور:جیلانی پارک میں کھلے گیندے کے رنگ برنگے پھول باغ کا حسن دوبالا کررہے ہیں۔
    • عراق میں تیل اسمگلنگ کا اسکینڈل وزیراعظم نے 9 سرکاری افسران کو برطرف کردیا
    • نارووال:وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اجتماعی شادیوں کی تقریب میں نوبیاہتا دلہن کے سر پر ہاتھ رکھ کر شفقت کا اظہار کر رہے ہیں۔
    • ڈائریکٹر ایڈمن اویس تارڑ نے بھی مؤقف دینے سے گریز کیا ہے
    • لاہور:جمعیت اہلحدیث پاکستان کے زیراہتمام تحفظ حرمین شریفین کانفرنس کے باعث گریٹر اقبال پارک کی طرف جانے والے راستے کو کنٹینر لگا کر ٹریفک کیلئے بند رکھا گیا ہے۔
    • لاہور’مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیراہتمام آل پاکستان اہلحدیث بسلسلہ تحفظ حرمین شریفین و استحکام پاکستان کانفرنس سے مینارپاکستان گرائونڈ میں امیر مرکزیہ سنیٹرڈاکٹر حافظ عبدالکریم ‘ناظم اعلیٰ مولانا عبدالرشید حجازی ‘ مولانا علی محمد ابو تراب’ سید سبطین شاہ نقوی ‘ علامہ معتصم الٰہی ظہیر اور قاری صہیب احمد میر محمدی خطاب کررہے ہیں۔
    • 100ممالک کی دو ہزار یونیورسٹیوں کے دو لاکھ بیس ہزار طلبہ کی شرکت
    • پنجاب میں میٹرک سالانہ امتحانات 16 مارچ 2027 سے شروع ہونگے، شیڈول جاری
    • بلوچستان کے عوام بھی انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے کے حامی
    • مریم نواز راشن کارڈ پروگرام کے تحت ماہ نومبر کی قسط جاری
    • لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر کلکتہ دوسرے ڈھاکہ تیسرے نمبر پر دھند کے باعث موٹر وے ایم 5 بند
    • ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا نے اپنے ردعمل پر معذرت کر لی
    • ہمارے ملک میں لڑکی ہونا ہی گناہ ہے حنا الطاف
    • سعودیہ پر 2 میزائل 3ڈرون حملے ناکام
    • امریکہ کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت
    • خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پارٹی رہنما اور کارکن باہمی اختلافات ختم کرکے متحد ہوں:فریال تالپور

    By Khabrain Newsنومبر 16, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (کرائم رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی مرکزی صدر فریال تالپور نے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے باہمی اختلافات ختم کرکے اتحاد، یکجہتی اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیں اور لاہور میں پارٹی کی تنظیمی ساخت کو مضبوط بنانے کے لئے مشترکہ طور پر اپنا کردار ادا کریں۔گورنر ہائوس لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنمائوں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے فریال تالپور نے کہا کہ پارٹی کی مضبوطی کے لئے تمام رہنمائوں اور کارکنوں کو متحد ہوکر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے پیپلزپارٹی لاہور کے صدر فیصل میر کو ہدایت کی کہ وہ پارٹی کے اندر موجود اختلافات ختم کرانے کے لئے فعال کردار ادا کریں، تمام رہنمائوں اور کارکنوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے تنظیمی سرگرمیوں کو موثر بنائیں۔ پارٹی کے تمام ذیلی اور اتحادی شعبوں جن میں شعبہ خواتین، پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن اور لیبر ونگ شامل ہیں کے ساتھ موثر رابطہ اور مشاورت کا نظام قائم کریں،تاکہ کارکنوں کو متحرک کرنے کے ساتھ ساتھ نچلی سطح پر پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کو بھی تیز کیا جاسکے’ آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں لاہور کی تمام یونین کونسلوں میں پارٹی امیدواروں کو حتمی شکل دے کر میدان میں اتارا جائے۔ پارٹی تنظیم کو کارکنوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنا چاہیے اور انہیں سیاسی و تنظیمی سرگرمیوں میں بھرپور طور پر شریک کرنا چاہیے۔ فریال تالپور نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ ماہ دوبارہ لاہور کا دورہ کریں گی،جہاں وہ پارٹی کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گی۔ ان کے مسائل اور تحفظات سنیں گی اور تنظیمی امور کا جائزہ لیں گی۔کارکنوں کے ساتھ مسلسل رابطہ پارٹی کو مضبوط بنانے اور پنجاب میں اس کی سیاسی پوزیشن بہتر کرنے کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، نیر حسین بخاری، ہمایوں خان، ندیم افضل چن، قمر زمان کائرہ، شہزاد سعید چیمہ، فیصل میر، ڈاکٹر عائشہ شائوکت، مجید غوری، میاں شاہد عباس اور عامر نصیر بھی موجود تھے۔دریں اثنا پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر نے بتایا کہ فریال تالپور21 نومبر کو ایک اہم زوم اجلاس کی صدارت کریں گی جس میں لاہور میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے فیصل میر نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات کے لئے اپنی تیاریوں کو مزید تیز کرے گی اور لاہور کی تمام یونین کونسلوں میں امیدواروں کو مرحلہ وار حتمی شکل دی جائے گی۔21 نومبر کے زوم اجلاس کے بعد 27 نومبر، 6 دسمبر اور 21 دسمبر کو بھی اہم اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔ ان اجلاسوں کے دوران لاہور کی تمام یونین کونسلوں کے لئے پارٹی امیدواروں کو حتمی شکل دینے اور ان کے ناموں کا اعلان کرنے کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ پارٹی قیادت نچلی سطح پر تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کے لئے پرعزم ہے۔ ان اجلاسوں کے انعقاد سے تنظیمی سرگرمیوں کو منظم کرنے، پارٹی کے مختلف شعبوں کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانے اور شہر بھر میں کارکنوں کو متحرک کرنے میں مدد ملے گی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پنجاب سیڈ کارپوریشن سرکاری گاڑیوں کے استعمال فیول کارڈ اور مینٹیننس کے معاملات میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

      خوارج اسلام اور پاکستان کے دشمن حرمین شریفین کی سلامتی ع تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہا گاڈاکٹر حافظ عبدلاکریم

      لاہور، زیر تعمیر عمارت سے گر کر 22 سالہ مزدور جاں بحق

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.