گجرات(بیورورپورٹ +سٹی رپورٹر) اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گجرات عدنان شہزاد نے ریڈنگ مجسٹریٹ کی نگرانی میں کامیاب ریڈ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گجرات کے ہیڈ کلرک آفس میں تعینات ملزم زبیر کو25 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رشوت کی رقم سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔رانا شبیر اشرف اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گوجرانوالہ ریجن نے تفصیلات بتاتے ھوئے بتایا کہ دورانِ کارروائی ملزم کے قبضہ سے 25,000 روپے بطور نشان زدہ رشوت کی رقم برآمد کر لیے گئے۔ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔
