لاہور (این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب نے خواتین اور بچوں کو ریپ، گھریلو تشدد، اور دیگر جرائم اور استحصال سے تحفظ دینے کے لیے انسداد دہشت گردی عدالتوں کی طرح خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے مطابق یہ فیصلہ مریم نواز کی قیادت میں لاء اینڈ آرڈر اور خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر آج ہونے والے ایک خصوصی اجلاس کے دوران کیا گیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اینٹی ریپ ایکٹ لایا جائے گا جسے خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے موجود دیگر قوانین مثلا گھریلو تشدد کے خلاف خواتین کا تحفظ ایکٹ اور پنجاب ڈیسیٹیٹیوٹ اینڈ نیگلیکٹڈ چلڈرن ایکٹ کے ساتھ ملا کر ایک جامع قانون بنا کر صوبے میں لاگو کیا جائے گا جس کے لیے سپیشل کورٹس قائم کی جائیں گی۔یہ عدالتیں خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کے مقدمات میں تیز رفتاری سے ٹرائل مکمل کر کے متاثرین کو فوری انصاف دلائیں گی۔
اینٹی ریپ ایکٹ ‘ خصوصی عدالتیں قائم کرنیکا فیصلہ کر لیا: عظمیٰ بخاری

