اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)پاکستان اور ترکمانستان کے مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کا چھٹا اجلاس منگل کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کی مشترکہ صدارت نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میریدوف کریں گے، ترکمانستان کے وزیر خارجہ کے ہمراہ اعلی سرکاری حکام اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں پر مشتمل وفد بھی پاکستان آئے گا۔اجلاس میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے امکانات پر غور کیا جائے گا جب کہ علاقائی روابط اور اہم توانائی منصوبوں پر پیش رفت بھی زیر بحث آنے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ تاپی گیس پائپ لائن اور ترکمانستان، افغانستان اور پاکستان کے درمیان مجوزہ بجلی کی ترسیل کے منصوبے پر بھی بات چیت متوقع ہے۔اجلاس کے موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی دوطرفہ ملاقات بھی ہوگی، جس میں پاکستان اور ترکمانستان کے تعلقات کے علاوہ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط کو نئی تقویت دینے اور ادارہ جاتی تعاون مزید مستحکم کرنے کا اہم موقع ہے، کمیشن کا پانچواں اجلاس 17 اور 18 اگست 2017 کو اشک آباد میں منعقد ہوا تھا۔ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان دیرینہ، خوشگوار اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں جب کہ چھٹے اجلاس کا انعقاد دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔
بریکنگ نیوز
- فلک جاوید ‘ حاجی فیاض اور سعید لودھی کی ضمانت درخواستوں پر سماعت 20 نومبر کو ریکارڈ طلب
- پاکستان، ترکمانستان کے مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کا چھٹا اجلاس آج ہو گا
- حوثی عسکریت پسندوں کا بحیرہ احمر میں موجود امریکی جنگی بحری جہاز پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعوی
- انٹرمیڈیٹ دوسرے سالانہ امتحان’ امتحانی مراکز میں نقل کیخلاف موثر کارروائی
- پنجاب بھر میں پارٹی کے شعبہ اطلاعات کو مزید فعال کیا جائے: فریال تالپور
- لاہور ہائیکورٹ: 50 لاکھ روپے کے جعلی چیک کیس’ خرم شہزاد کو سنائی گئی قید کی سزا کالعدم قرار
- خیبر پختونخواہ،پولیس پر حملے میں ملوث مارا جانیوالا دہشت گرد افغان شہری نکلا
- مدینہ سے لاہور آنیوالی پی آئی اے پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
- اسرائیل کا غزہ کے ہسپتال پر فضائی حملہ’حماس کمانڈر سمیت 3 شہید
- چین، روس اور امریکہ کے صدور شین زین میں اہم ملاقات کریں گے
- یورپی ممالک کا غیر قانونی تارکین وطن کو روانڈا منتقل کرنے کا فیصلہ
- پاکستان کی سفارتی کامیابیاں باعث فخر ہیں:رانا ثنااللہ
- این سی سی آئی اے’ بین الاقوامی سائبر فراڈ میں ملوث 130 ملزمان گرفتار
- پنجاب حکومت نے مریم ناز راشن کارڈ کی نومبر کی قسط جاری کر دی
- ممبئی گلی میں مستقبل کی ملکہ کیٹ کرکٹ کا جادو سچن بھی دیکھتے رہ گئے
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
- پٹرول مزید 2 روپے ڈیزل 2 روپے سستا
- اسرائیلی جنگی طیاروں کی لبنان کے تاریخی شہر بعلبیکپربمبا ری کے بعدتبا ہی کا منظر۔
- لبنان بعلبیک پر اسرائیلی فضائیہ کی بمبباری8 افراد جان بحق
- انتظامی وجوہات، ملک بھر میں 38 پروازیں منسوخ،30میں تاخیر
