Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان سری لنکا میچ کے باعثحوالاتیوں کی پیشی کا 5 یوم کا استثنی جاری
    • پاکستان قیمتی پتھروں کی برآمدات1 ارب ڈالر تک بڑھانے کا خواہاں، ظفر اقبال
    • مقامی قیمتی پتھروں کی حقیقی قدر سے استفادہ کے موضوع پر بین الاقوامی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال ودیگر اسٹیج پر موجود ہیں ۔
    • اڈیالہ جیل میں قید بشری بی بی کے سیل سے سانپ نکلنے کے دعوے پر جیل حکام کی تردید
    • وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان لیہ تونسہ سڑکوں کے دورے کے موقع پر خطاب کر رہے ہیں ۔
    • فن لینڈپاکستان بزنس سمٹ کا مقصد کاروباری تعاون کیلئے نئی راہیں ہموار کرنا
    • رشوت کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن چکوال کی کاروائیاں، راشی سرکاری افسران و اہلکارسہم گئے
    • بلیو ایریا میں سروس روڈ کی بندش نے کاروبار تباہ کر دیا، تاجر خسارے میں
    • مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے زیر اہتمام گرینڈ تاجر کنونشن کے موقع پر وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی ودیگر خطاب کر رہے ہیں ۔
    • ANF کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
    • لیہ، تونسہ پل سے منسلک سڑکوں کی تعمیر شروع، وفاقی وزیر کا دورہ
    • مقامی انتظامیہ کی مبینہ غفلت لاپرواہی اور پراسرار خاموشی کے باعث ایل پی جی کے بعد آٹے اور روٹی کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگیں۔
    • موقف کیلئے ترجمان کینٹ بورڈ راولپنڈی عمران حبیب کو کال کی مگر کوئی جواب نہ دیا
    • کینٹ بورڈ انفورسمنٹ کا انچارج ایگزیکٹو آفیسر کے اختیارات استعمال کرنے لگا
    • بلدیاتی انتخابات ہوئے تو پوری قوت کیساتھ میدان میں اترینگے، ملک تیمور
    • لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔
    • چھوٹے انتظامی یونٹس کے حامی ریفرنڈم کرانے میں کوئی حرج نہیںحافظ نعیم الرحمان
    • دوران پرواز بزریعہ سیٹلائیٹ ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی فراہمی کیلئے لائسنسگ فریم ورک تیار
    • واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی کارکردگی صفر آلودہ پانی کے استعمال سے شہری بیمار
    • اینویڈیا کے سابق چیف جینسن ہوانگ کو دوبارہ کمپنی کی قیادت سونپنے کیلئے مہم شروع
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان قیمتی پتھروں کی برآمدات1 ارب ڈالر تک بڑھانے کا خواہاں، ظفر اقبال

    By Khabrain Newsنومبر 18, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(پ ر) حکومت پاکستان نے آئندہ پانچ برسوں میں قیمتی اور نیم قیمتی پتھروں کی برآمدات ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے، جس کے لیے مقامی سطح پر ویلیو ایڈیشن، عالمی معیار کے مطابق سرٹیفکیشن، جدید کان کنی اور پاکستانی برانڈ کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی برائے توانائی لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد ظفر اقبال نے اسلام آباد میں چار روزہ بین الاقوامی ورکشاپ بعنوان مقامی قیمتی پتھروں کی حقیقی قدر سے استفادہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکشاپ 17 سے 20 نومبر تک جاری رہے گی، جس کا مشترکہ انعقاد ایشیائی پیداواری تنظیم (اے پی او)، قومی پیداواری تنظیم (این پی او) پاکستان اور پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی (پی جی جے ڈی سی) کر رہی ہیں۔مہمانِ خصوصی نے اس موقع پر ایک روزہ قیمتی پتھروں کی نمائش کا بھی افتتاح کیا، جس میں پاکستان کے مقامی قیمتی اور نیم قیمتی پتھروں کی مختلف اقسام، معیار اور ان کی مقامی سطح پر تراش خراش، پالش اور جدید طریقوں سے ویلیو ایڈیشن کی صلاحیت کو اجاگر کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاونِ خصوصی نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل اور قیمتی پتھروں کے وسیع ذخائر سے مالا مال ہے، جن کے بڑے ذخائر گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور آزاد جموں و کشمیر میں موجود ہیں، جبکہ بلوچستان میں بھی اس شعبے میں نمایاں استعداد موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں قیمتی پتھروں کے ذخائر کا تخمینہ تقریبا 450 ارب ڈالر ہے، تاہم ان کی سالانہ باقاعدہ برآمدات محض 5.8 ملین ڈالر تک محدود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پانچ ہزار سے زائد کمپنیاں زمرد، پیریڈوٹ، یاقوت، پکھراج اور ایکوا میرین سمیت 30 سے زائد اقسام کے پتھروں کی پروسیسنگ سے وابستہ ہیں، تاہم روایتی کان کنی، محدود ویلیو ایڈیشن اور معیاری سرٹیفکیشن کے فقدان کے باعث یہ شعبہ اپنی حقیقی صلاحیت کے مطابق ترقی نہیں کر سکا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی قیمتی پتھروں کی صلاحیت سے استفادہ کرنے کی قومی پالیسی 2026-2030 کے تحت اصلاحات پر عمل پیرا ہے، جس کا مقصد پانچ سال میں برآمدات کو ایک ارب ڈالر تک پہنچانا ہے۔ اس سلسلے میں بین الاقوامی معیار کا سرٹیفکیشن نظام، شعبے کی ترقی اور سرمایہ کاری کے لیے مخصوص اتھارٹی، نیشنل وارنٹی آفس کا قیام، ارضیاتی نقشہ سازی، جدید کان کنی کی ٹیکنالوجی، نجی شعبے کی تربیت اور مراکزِ امتیاز کے قیام جیسے اقدامات شامل ہیں۔معاونِ خصوصی نے کہا کہ مقامی سطح پر پتھروں کی تراش خراش، پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن کو فروغ دے کر عالمی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی مسابقتی صلاحیت بڑھائی جا سکتی ہے۔ حکومت اس شعبے کو قومی معیشت میں مثر طور پر ضم کرنے اور برانڈ پاکستان کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔اس موقع پر ایشیائی پیداواری تنظیم جاپان کے پروگرام آفیسر اور اے پی او کوآرڈینیٹر نوبوتسوگو میاما نے کہا کہ اے پی او پاکستان میں مقامی قیمتی پتھروں کی استعداد سے بھرپور استفادے کے لیے علم کے تبادلے، استعداد کار میں اضافے اور علاقائی تعاون کے ذریعے معاونت فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بین الاقوامی تجربات اور بہترین طریقہ کار سے پاکستان کی قیمتی پتھروں کی صنعت کو مضبوط بنانے اور عالمی منڈیوں تک رسائی بڑھانے میں مدد ملے گی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر این پی او محمد عالمگیر چودھری نے کہا کہ قومی پیداواری تنظیم، پاکستان میں پیداواری صلاحیت کے فروغ اور اے پی او کے ساتھ رابطہ کاری کے قومی ادارے کی حیثیت سے، پیداواری صلاحیت، معیار، جدت، وسائل کے مثر استعمال اور استعداد کار میں اضافے کے ذریعے معاشی طور پر مضبوط اور عالمی سطح پر مسابقتی پاکستان کے وژن کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید پروسیسنگ، وسائل کے مثر استعمال، معیار کی یقین دہانی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق سرٹیفکیشن کے ذریعے قیمتی پتھروں کی صنعت کو زیادہ منافع بخش، ویلیو ایڈڈ اور برآمدات پر مبنی شعبے میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ورکشاپ میں عالمی منڈی کے رجحانات، معیاری طریقہ کار، بین الاقوامی تجارتی تقاضوں، جدید کٹنگ و پروسیسنگ تکنیک، ویلیو ایڈیشن، سرکاری و نجی شعبے کے اشتراک، کاروباری ترقی اور اے پی او کے رکن ممالک کے درمیان کاروباری روابط کے فروغ پر توجہ دی جا رہی ہے۔افتتاحی تقریب میں پاکستان میں تھائی لینڈ کے سفیر عزت مآب رونگ ودھی ویرا بتر، اے پی او جاپان کے نمائندے نوبوتسوگو میاما، تھائی لینڈ کے جیم اینڈ جیولری انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل سومید پراسونگ پونگ چائی، بھوواڈول وان تھاناچائی سینگ، ڈاکٹر سورین انتایوت، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی جی جے ڈی سی توفیق احمد آرائیں سمیت ملکی و غیر ملکی مندوبین اور متعلقہ شعبے کے نمائندوں نے شرکت کی۔مقررین نے اے پی او کے مسلسل تکنیکی تعاون اور ورکشاپ کے مشترکہ انعقاد میں پی جی جے ڈی سی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس تربیتی سرگرمی کے نتائج کو عملی اقدامات، مضبوط کاروباری روابط اور علاقائی تعاون میں تبدیل کرنا ضروری ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان سری لنکا میچ کے باعثحوالاتیوں کی پیشی کا 5 یوم کا استثنی جاری

      مقامی قیمتی پتھروں کی حقیقی قدر سے استفادہ کے موضوع پر بین الاقوامی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال ودیگر اسٹیج پر موجود ہیں ۔

      اڈیالہ جیل میں قید بشری بی بی کے سیل سے سانپ نکلنے کے دعوے پر جیل حکام کی تردید

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.