راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچ سمیت امن و امان کی صورتحال پر سکیورٹی ڈیوٹیوں میں مصروفیت کے باعث اڈیالہ جیل سے ضلع کچہری اور جوڈیشل کمپلیکس میں حوالاتیوں کی پیشی سے 5 یوم کا استثنی جاری کردیا ہے سیشن جج نے یہ احکامات سی پی او راولپنڈی کی تحریری درخواست پر جاری کئے سی پی او راولپنڈی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کرکٹ سیریز اور امن و امان کی صورتِ حال کے باعث ضلعی پولیس مصروف ہے۔ اڈیالہ جیل میں قید زیرِ سماعت مقدمات کے ملزمان کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا سکتا لہذا حوالاتیوں کی حاضری متعلقہ نائب کورٹس کے ذریعے لگائی جائے اور حوالاتیوں کو عدالت میں پیش کرنے سے استثنی کا حکم دیا جائے جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے گزشتہ روز سے 21 نومبر تک 5 یوم کا استثنی جاری کردیا۔
