Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ریڈیو حملہ کیس: تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم گرفتاری کے بعد جیل منتقل
    • قومی بچت سکیمیں،منافع کی شرح میں ردوبدل
    • ریاض پر حوثیوں کا کروز میزائل حملہ ناکام یمنی فوجی کاروائیوں میں 178 جنگجو کمانڈر ہلاک
    • پاکستان کے بیرونی قرضوں اور مالی معاونت میں 157 فیصد اضافہ
    • وزیراعظم ‘وزیر پٹرولیم کی قیادت میںLPG اصلاحات کے ثمرات شروع
    • خیبرپختونخوا میں رواں سال 105 انکوائریز شروع، 45 مکمل
    • ماسکو:چین کے صدر شی جن پنگ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ ائیرپورٹ سے باہرآرہے ہیں۔
    • ماسکو کی چین میں امریکی ، چینی ‘ روسی صدور کی ملاقات کی تصدیق
    • تھوڑا زیادہ سچ بولا جو ہضم نہیں ہو رہا ریفرنڈم غیر آئینی بلاول پھر برس نڑے
    • ریفرنڈم آئینی آپ دھمکیاں لیکچر دینے والے کون حکومتی وزراء
    • 190 ملین پاونڈ کیس سزائو ں کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت 7روز کے لئے ملتوی کردی ز کیلئے ملتوی بانی پی ٹی آئی ہمارے لیے قابل احترام چیف جسٹس
    • بلاول کے بیان میں انتخابی معاملات سے متعلق بنیادی حقائق کو نظر اندازکیا گیا، ذرائع الیکشن کمیشن
    • ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہ دیا تھا سابق حکومت واپس لائی
    • مظفر آباد: وزیراعظم شہبازشریف ‘نوازشریف اورراٹھوا ہریام برج کے افتتاح کے بعد دعا کر رہے ہیں۔
    • فتح-3 سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیاجارہاہے۔
    • پاک فوج سے دفاع وطن کیلئے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا فتح 3 سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
    • پاکستان اور جاپان کے درمیان تعاون کے مواقع پیدا کرنیکی ضرورت ہے: جاپانی سفیر
    • اسلام آباد ہائیکورٹ: رینجرز اہلکاروں کو گاڑی تلے کچلنے کے مقدمے میں ملزم ہاشمی عباسی کی ضمانت منسوخ ‘ دوبارہ گرفتاری کا حکم
    • مظاہروں کے دوران طاقت کا استعمال، میئر نیویارک کا بدنام پولیس یونٹ کو ختم کرنے کا اعلان، شہری حقوق کی تنظیموں کا خیرمقدم
    • آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ایف بی آر کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھادیئے، 242 ارب سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان کے بیرونی قرضوں اور مالی معاونت میں 157 فیصد اضافہ

    By Khabrain Newsنومبر 19, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی (این این آئی) پاکستان کو رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ، جولائی سے اکتوبر 2026 کے دوران بیرونی قرضوں اور گرانٹس کی مد میں مجموعی طور پر5ارب 89 کروڑ ڈالر سے زائد کی مالی معاونت موصول ہوئی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں157 فیصد زیادہ ہے۔ وزارتِ اقتصادی امور کی دستاویزات کے مطابق اس عرصے میں پاکستان نے 5 ارب 85 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کے غیر ملکی قرضے حاصل کیے جبکہ 3 کروڑ 61 لاکھ ڈالر گرانٹس کی صورت میں موصول ہوئے۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ کے مقابلے میں بیرونی قرضوں کی رقم میں تقریباً 3 ارب 61 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ موصول ہونے والے قرضوں کی مالیت پاکستانی کرنسی میں تقریباً ایک ہزار 637 ارب روپے بنتی ہے، جو گزشتہ سال کی اسی مدت سے 988 ارب روپے زیادہ ہے۔ دستاویز کے مطابق پاکستان کو 4 ارب 89 کروڑ ڈالر نان پراجیکٹ اور تقریباً ایک ارب ڈالر پراجیکٹ کی مد میں مالی معاونت ملی۔ بانڈز کے اجرا کے ذریعے 2 ارب 94 کروڑ ڈالر سے زائد قرض حاصل کیا گیا جبکہ بین الاقوامی کمرشل بینکوں سے 30 کروڑ ڈالر کا کمرشل قرض بھی لیا گیا۔نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کے ذریعے ایک ارب 26 کروڑ ڈالر حاصل ہوئے جبکہ عالمی مالیاتی اداروں سے ایک ارب ڈالر سے زائد اور مختلف ممالک سے 6 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت موصول ہوئی۔اداروں اور ممالک کی جانب سے فراہم کردہ رقوم میں عالمی بینک کے 42 کروڑ 75 لاکھ ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بینک کے 17 کروڑ ڈالر اور اسلامی ترقیاتی بینک کے 23 کروڑ 85 لاکھ ڈالر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فرانس نے 2 کروڑ ڈالر جبکہ سعودی عرب نے ایک کروڑ 71 لاکھ ڈالر کا قرض فراہم کیا۔وزارتِ اقتصادی امور کے اعداد و شمار کے مطابق صرف اکتوبر 2026 کے دوران پاکستان کو 44 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کے غیر ملکی قرضے اور گرانٹس موصول ہوئے۔ حکام کے مطابق بیرونی مالی معاونت ملک کی مالی ضروریات پوری کرنے، بجٹ کو سہارا دینے، زرمبادلہ کے ذخائر برقرار رکھنے اور بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ سے نمٹنے کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      ریڈیو حملہ کیس: تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم گرفتاری کے بعد جیل منتقل

      قومی بچت سکیمیں،منافع کی شرح میں ردوبدل

      ریاض پر حوثیوں کا کروز میزائل حملہ ناکام یمنی فوجی کاروائیوں میں 178 جنگجو کمانڈر ہلاک

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.