Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حکومت پنجاب کی 19شہدائے پولیس کے ورثا کیلئے گھروں اور مالی مراعات کی منظوری
    • آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ شہری مہنگائی کے ہاتھوں پریشان
    • وزیر ہائوسنگ پنجاب بلال یاسین’ ڈی جی واسا طیب فرید کوواسا کی نئی مشینری کی علامتی چابی حوالے کررہے ہیں۔
    • امریکی بینکوں کا تکنیکی خرابی سے متاثر ہونے والا نظام بحال کردیا گیا
    • برطانیہ کی افغانستان کیلئے 5 کروڑ پائونڈ امداد کا اعلان
    • برائلر گوشت کی قیمت میں 22روپے کلو اضافہ ، فارمی انڈے بھی مہنگے
    • ملت ٹریکٹر ، پنجاب واسا کو 85 ٹریکٹرز بمعہ جدید مشینری اور امپلیمنٹس حوالے
    • بچوں کو جنسی استحصال اور تشدد سے بچانا پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے:وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
    • سنٹر کو اب تک بچوں سے متعلق ایک لاکھ 95 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں: ترجمان سیف سٹیز
    • ایف آئی اے فارن فنڈنگ انکوائری کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت، وکیل کی بانی سے ملاقات کی استدعا مسترد
    • لیسکو میں اووربلنگ ‘ بجلی چوری کیخلاف سپیشل کمیٹی کی سفارشات
    • وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سنیٹر مانڈی والا ملاقات کر رہے ہیں۔
    • عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس جزوی تعطل کا شکار ہوگئی،
    • ڈکیٹی چوری کی وارداتیں نہ رک سکیں پولیس افسران کرائم کنٹرول پالیسی بنانے تک محدود
    • پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس داخلوں کی سلیکشن لسٹ جاری
    • لاہور ہائیکورٹ:مجرم کو جیل قوانین کے مطابق سزا میں رعایت دینے کی درخواست پر سماعت’ وکیل کو بطور نظیر اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے پیش کرنیکا حکم
    • پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس داخلوں کی سلیکشن لسٹ جاری
    • 9 مئی واقعات ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستیں، 21 نومبر کو ریکارڈ طلب
    • روس’ چین کے درمیان توانائی، تجارتی معاہدوں پر باضابطہ دستخط
    • برطانیہ کی افغانستان کیلئے 5 کروڑ پائونڈ امداد کا اعلان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ شہری مہنگائی کے ہاتھوں پریشان

    By Khabrain Newsنومبر 19, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (عادل عباسی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شہر
    اقتدار کے باسیوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ روزمرہ استعمال کی بنیادی غذا چکی کے آٹے کی قیمت میں غیر معمولی اضافے کے باعث شہریوں کے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ چند عرصہ قبل 130 سے 140 روپے فی کلو فروخت ہونے والا چکی کا آٹا اب مختلف علاقوں میں 200 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، جس نے عام شہریوں اور خصوصا کم آمدنی والے طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔شہریوں کے مطابق اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں چکی کے آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ دکانداروں نے اپنی مرضی کے نرخ وصول کرنا شروع کر دیے ہیں۔ ایک ہی شہر کے مختلف علاقوں میں آٹے کی قیمتوں میں فرق بھی شہریوں کے لیے تشویش کا باعث بن رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹا ہر گھر کی بنیادی ضرورت ہے اور اس کی قیمت میں اس قدر اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں، کیونکہ پہلے ہی بجلی، گیس، کرایوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کی زندگی مشکل بنا رکھی ہے۔شہر اقتدار کے باسیوں نے وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ پرائس کنٹرول اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ بازاروں اور دکانوں پر قیمتوں کی جانچ پڑتال کا مثر نظام دکھائی نہیں دے رہا۔ ان کے مطابق متعلقہ حکام کی جانب سے باقاعدہ نگرانی نہ ہونے کے باعث دکانداروں کو من مانے نرخ وصول کرنے کا موقع مل رہا ہے، جبکہ عام شہری مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو سرکاری نرخ ناموں کے مطابق برقرار رکھیں اور ناجائز منافع خوری کے خلاف عملی اقدامات کریں، تاہم اسلام آباد میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ متعلقہ اداروں کی چیکنگ کا نظام مثر انداز میں کام نہیں کر رہا۔ اگر بازاروں میں باقاعدگی سے معائنہ کیا جائے اور خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی ہو تو من مانے نرخ وصول کرنے کے رجحان کو روکا جا سکتا ہے۔شہریوں نے مزید کہا کہ آٹے جیسی بنیادی ضرورت کی قیمت میں اضافے کا براہ راست بوجھ عام آدمی پر پڑتا ہے۔ روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور، تنخواہ دار طبقہ اور محدود آمدن رکھنے والے خاندان پہلے ہی معاشی دبا کا شکار ہیں، ایسے میں چکی کے آٹے کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ جانا ان کے لیے ایک بڑا معاشی مسئلہ بن گیا ہے۔شہر اقتدار کے باسیوں نے وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ، اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد کے تمام علاقوں میں آٹے کی قیمتوں کی فوری جانچ پڑتال کی جائے، چکیوں اور دکانوں پر نرخ نامے آویزاں کرائے جائیں، سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کی نگرانی یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو ناجائز منافع خوری سے نجات مل سکے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حکومت پنجاب کی 19شہدائے پولیس کے ورثا کیلئے گھروں اور مالی مراعات کی منظوری

      وزیر ہائوسنگ پنجاب بلال یاسین’ ڈی جی واسا طیب فرید کوواسا کی نئی مشینری کی علامتی چابی حوالے کررہے ہیں۔

      امریکی بینکوں کا تکنیکی خرابی سے متاثر ہونے والا نظام بحال کردیا گیا

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.