اسلام آباد(پ،ر)مقامی قیمتی پتھروں کی استعداد سے بھرپور استفادہ کے موضوع پر منعقدہ چار روزہ بین الاقوامی ورکشاپ آج اسلام آباد میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ ورکشاپ میں پاکستان کی قیمتی پتھروں کی صنعت کو جدید ٹیکنالوجی، مقامی سطح پر پراسیسنگ، ویلیو ایڈیشن، پیداواری صلاحیت میں اضافے اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔اختتامی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر توفیق احمد آرائیں نے پاکستان کے مقامی قیمتی پتھروں کے وسیع معاشی امکانات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس شعبے کو جدید ٹیکنالوجی، مقامی سطح پر پراسیسنگ، ویلیو ایڈیشن اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔توفیق احمد آرائیں نے پاکستان کی قیمتی پتھروں کی برآمدات کو آئندہ پانچ سال میں ایک ارب امریکی ڈالر تک بڑھانے کے جامع لائحہ عمل کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے قیمتی پتھروں کی مکمل ویلیو چین کو قومی معیشت کا حصہ بنانا، مقامی پراسیسنگ کو فروغ دینا، جدید ٹیکنالوجی اپنانا، نجی شعبے کے تعاون سے تربیتی اقدامات شروع کرنا اور برانڈ پاکستان متعارف کرانا ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تھائی لینڈ کے جیم اینڈ جیولری انسٹی ٹیوٹ (جی آئی ٹی) اور سری لنکا کی نیشنل جیمز اینڈ جیولری اتھارٹی سمیت بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مضبوط روابط سے تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ، معیار کی بہتری اور پاکستانی قیمتی پتھروں کی عالمی منڈیوں تک رسائی کو وسعت دینے میں مدد ملے گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیشنل پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن (این پی او) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عالمگیر چودھری نے ایشین پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن (اے پی او) کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے پاکستان کو بین الاقوامی ورکشاپ کی میزبانی کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی ماہرین اور مقامی متعلقہ فریقین کی بھرپور شرکت کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیمتی پتھروں کے شعبے میں ویلیو ایڈیشن، زرمبادلہ کے حصول اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ ان کے مطابق چار روزہ ورکشاپ نے تکنیکی معلومات کے تبادلے، بین الاقوامی بہترین طریقہ ہائے کار سے آگاہی، پیشہ ورانہ روابط کے فروغ اور اے پی او کے رکن ممالک کے تجربات سے استفادے کے لیے ایک مثر پلیٹ فارم فراہم کیا۔محمد عالمگیر چودھری نے مقامی شرکا پر زور دیا کہ وہ ورکشاپ کے دوران حاصل ہونے والے علم اور تجربات کو دیگر متعلقہ حلقوں تک پہنچائیں اور بین الاقوامی بہترین طریقہ ہائے کار کو عملی اقدامات میں تبدیل کرتے ہوئے پاکستان کی مقامی قیمتی پتھروں کی صنعت کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے پی جی جے ڈی سی کے تعاون کو سراہا، مسٹر نوبوتسوگو میایاما کی سہولت کاری اور نظامت کو سراہا اور کامیاب انعقاد کے لیے این پی او کی ٹیم کی کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔اے پی او سیکرٹریٹ کی جانب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر نوبوتسوگو میایاما، ملٹی کنٹری پروگرام آفیسر، اے پی او سیکرٹریٹ ٹوکیو نے وزارتِ صنعت و پیداوار، این پی او اور پی جی جے ڈی سی کی جانب سے بہترین انتظامات، پرتپاک میزبانی اور مثر رابطہ کاری کو سراہا۔ انہوں نے این پی او اور پی جی جے ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز، ماہرین اور شرکا کا ورکشاپ میں قابلِ قدر خدمات اور بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اس اقدام کے نتائج پر اے پی او کی جانب سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ کے ذریعے معلومات کے تبادلے اور شریک ممالک کے درمیان پیشہ ورانہ روابط کے قیام کے اہم مواقع میسر آئے۔ انہوں نے شرکا پر زور دیا کہ وہ حاصل کردہ علم کو اپنے متعلقہ اداروں میں عملی طور پر بروئے کار لائیں اور اے پی او کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کو جاری رکھتے ہوئے مقامی قیمتی پتھروں کی صنعت کو پیداواری، ویلیو ایڈڈ اور بین الاقوامی سطح پر مسابقتی صنعت میں تبدیل کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں۔
بریکنگ نیوز
- راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 3 منشیات سپلائر گرفتار
- مقامی قیمتی پتھروں کی استعداد سے استفادہ کے موضوع پر ورکشاپ اختتام پذیر
- سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد ملاقات کر رہے ہیں۔
- وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان بینکاک میں منعقدہ اقوام متحدہ کی ایسکیپ وزارتی ٹرانسپورٹ کانفرنس سے ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام کے زریعے خطاب کر رہے ہیں ۔
- ESCAPوزارتی ٹرانسپورٹ کانفرنس میں تجارتی راہداریوںپر زور
- شوہر نے اپنی والدہ سے مل کر مبینہ طور پر اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے بال کاٹ دئیے
- عرصہ دراز سے لاپتہ تین خواتین کو بازیاب کرا لیا گیا
- گوجرخان کے میونسپل ملازم کی تنزلی کا معاملہ ہائی کورٹ پہنچ گیا
- مری ٹریفک پولیس کے فرض شناس اہلکار نے چوری شدہ سوزوکی پک اپ پکڑ لی
- سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے رانا مشہود کی ملاقات
- زلفی بخاری کو The Luxurist Magazine نے عالمی سیاست دانوں کی نئی نسل سے متعلق اپنی خصوصی فہرست میں شامل کر لیا
- آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی اسکول لیڈرز کانفرنس
- راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان بمقابلہ سری لنکا میچ کا چوتھا روز
- حنیف عباسی کا مریم نواز کے دورہ راولپنڈی کے موقع پر استقبالیہ پلان تشکیل
- اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن چترپڑی ہاؤسنگ سکیم میں جنگلی جھاڑیوں کا راج، سیوریج لائنیں بند
- پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
- FJWUراولپنڈی کے زیر اہتمام 14ویںHECآل پاکستان وومن انٹرویوتائیکوانڈ وچیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے موقع پر وفاقی وزیر حنیف عباسی کی شرکت ۔
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کھانے کی اشیاء مہنگی
- ڈیزل 2 روپے مہنگا پٹرول 1 روپے لیٹر سستا
- پاکستان ترکیہ کے درمیان سمندر میں تیل و گیس کی تلاش توانائی شعبے میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط
