جدہ (آئی این پی)حوثیوں کی جانب سعودی دارالحکومت ریاض پر داغے گئے بیلسٹک میزائلز کو سعودی اتحادی فوج نے تباہ کرنے کا اعلان کر دیا۔سعودی اتحاد کے مطابق ریاض کی جانب داغے گئے 3 میزائل تباہ کر دیے گئے جبکہ جازان کی طرف آنے والے 2 میزائل بھی فضا میں مار گرائے گئے۔گزشتہ روز سعودی اتحاد نے یمن کی بندرگاہ حدیدہ اور دارالحکومت صنعا میں حوثیوں کی میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کو نشانہ بنایا تھا۔سعودی اتحاد کے مطابق حدیدہ بندرگاہ پر کارروائی میں حوثیوں کی اسلحہ اسمگلنگ اور بیلسٹک میزائلوں کی منتقلی کے لیے استعمال ہونے والی صلاحیتوں کو تباہ کیا گیا۔اتحاد نے صنعا میں میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کو نشانہ بنانے کی کارروائی کی بھی تصدیق کی ہے جبکہ بتایا ہے کہ صعدہ اور تعز میں کارروائیاں جاری ہیں۔دوسری جانب حوثیوں نے سعودی بحیرہ احمر کی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے اور سعودی فضائی حدود میں کارروائیوں کی دھمکی دی ہے جبکہ شقیق کے بجلی گھر اور جازان کی بندرگاہ پر حملوں کا دعوی بھی کیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- اپنی ذات کے خول سے باہر نکلیں، کیا دنیا میں نئے صوبے نہیں بنتے، خواجہ محمد آصف
- ریاض’ جازان میں 5میزائل تباہ کر دیئے گئے: سعودی اتحادی افواج
- بنگلا دیش میں سیاسی کشیدگی کے دوران ہنگامے، چار افراد ہلاک، عمارتیں نذر آتش
- بلوچستان میں ٹرین آپریشن معطل
- مولانا فضل الرحمان وکلاء سے خطاب کر رہے ہیں ۔
- حکومت کا انتخابی اصلاحات کمیٹی میںPTIکو برابر نمائندگی دینے سے انکار
- لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی 28 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے وفد سے ملاقات کر رہی ہیں۔
- فوج کو دشمن کتے مقابلے میں طاقتور دیکھنا چاہتے ہیں مولانا فضل الرحمان
- بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کارروائیوں میں 15 دہشت گرد ہلاک
- ہم سب کو پاکستانی بن کر پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہیے مریم نواز
- یہ یہ نصف صدی کا قصہ ہے دوچار برس کی بات نہیں
- پرتگال کے وزیر خارجہ 22 سے 23 نومبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
- جیٹ فیول، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل بھی سستا ہوگیا
- نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ضروری اشیاء کی قیمتوں میں توازن لانے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
- جنگ سے دنہا بھر کے عوام مشکلات کا شکار ہیں امریکہ ایران تنازع جلد ختم اسحاق ڈار
- اسحاق ڈار کی زیرصدارت اہم اجلاس، 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی سفارش کا فیصلہ
- کوئٹہ: آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے برآمد ہونیوالی والی موٹرسائیکلیں’اسلحہ وگولہ بارود پڑا ہواہے۔
- صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 12 بلوں کی منظوری دیدی
- تہران: ایران کی طرف سے جاری کردہ نئے زیرزمین میزائل سٹی کی ویڈیو جس میں پاسداران انقلاب کے کمانڈرانچیف میجرجنرل احمدوحیدی پہلی بار میزائل سٹی کادورہ کررہے ہیں
- ہمیں جھکانے کا دشمن خواب ہی دیکھتا رہیگا ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دینگے ڈونلڈ ٹرمپ
