جدہ(خبریں ڈیجیٹل)مکہ مکرمہ سے خانہ کعبہ اور تاریخی مکہ کلاک ٹاور کا نہایت خوبصورت اور روح پرور منظر سامنے آگیا، جس میں بیت اللہ شریف کی عظمت اور پس منظر میں بلند مکہ کلاک ٹاور کا حسین امتزاج دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔تصویر میں خانہ کعبہ سیاہ غلاف اور سنہری خطاطی کے ساتھ انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہا ہے، جبکہ پس منظر میں کلاک ٹاور کی سبز روشنیاں اس منظر کی دلکشی میں مزید اضافہ کر رہی ہیں۔لبیک اللہم لبیک کی صداں سے گونجتے حرم شریف میں احرام پہنے اللہ کے مہمان طواف اور عبادت میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ روح پرور منظر اہلِ ایمان کے دلوں میں بیت اللہ کی محبت اور حاضری کی تڑپ مزید بڑھا رہا ہے۔
انکھوں کی ٹھنڈک دلوں کا سکون حرم شریف میں طواف کرتے اللہ کے مہمانوں کا ایمان افروز مناظر

