لاہور (خبریں ڈیجیٹل) 24 جون کو اس طالبہ نے ایک 4 سالہ بچی اور 2 سالہ بچے کو آگ لگ جانے کے بعد گھر سے بحفاظت باہر نکالا۔ لانگ شائی کے خاندان نے حال ہی میں اس کی بہادری پر ایک چینی ایوارڈ کے حصول کے لیے درخواست بھیجی تھی جس کے بعد یہ کہانی سامنے آئی۔ طالبہ نے یہ بھی دیکھا کہ دھواں مسلسل بڑھ رہا تھا جبکہ گھرکے اندر سے شعلے نظر آنے لگے تھے۔ لانگ شائی فوری طور پر بچوں کو بچانے کے لیے اس جانب بھاگی۔ آگ لگ بھگ بستر تک پہنچ چکی تھی اور کپڑے جل رہے تھے، ایک چھوٹی بچی کونے میں موجود تھی جبکہ اس کا چھوٹا بھائی بستر پر بیٹھا ہوا تھا، گھر میں کوئی بڑا موجود نہیں تھا جبکہ دونوں بچے خوفزدہ ہوکر بلند آواز سے رو رہے تھے۔ لانگ شائی نے کسی ہچکچاہٹ کے بغیر بچے کو اٹھایا جبکہ بچی کا ہاتھ تھام کر گھر سے باہر لے گئی۔ لانگ شائی کے مطابق وہ مستقبل میں ایک فوجی بننے کی خواہشمند ہیں۔

