مصطفی آباد للیانی (این این آئی)مصطفی آباد للیانی میں غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کے قیام کے ساتھ ساتھ مبینہ طور پر بجلی کے غیرقانونی کنکشنز اور ٹرانسفارمرز کی تنصیب کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک طرف لیسکو کی جانب سے لاہور، قصور اور شیخوپورہ کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری اور غیرقانونی کنکشنز کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، تو دوسری جانب مصطفی آباد للیانی کے متعدد علاقوں میں مبینہ طور پر نجی ہاسنگ سکیموں کو غیرقانونی طریقے سے بجلی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے معتبر ذرائع کے مطابق متعدد ہائوسنگ سکیموں میں ڈیرے، فارم ہائوسز اور ٹیوب ویلز کے نام پر ٹرانسفارمرز اور بجلی کے کنکشنز استعمال کیے جا رہے ہیں، جبکہ بعض مقامات پر بجلی کی فراہمی کے طریقہ کار پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں ذرائع کا دعوی ہے کہ مقامی سطح پر مبینہ چشم پوشی کے باعث غیرقانونی ہاسنگ سکیموں میں بجلی کے کنکشنز اور ٹرانسفارمرز کا معاملہ سنگین صورت اختیار کر رہا ہے۔ مصطفی آباد للیانی کے مشرقی علاقے سرہالی روڈ جبکہ مغربی علاقے دفتو روڈ کے اطراف متعدد ہاسنگ سکیمیں قائم ہیں عوامی حلقوں نے لیسکو کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مبینہ غیرقانونی کنکشنز اور ٹرانسفارمرز کی فوری جانچ پڑتال کی جائے، ریکارڈ کی مکمل چھان بین کی جائے اور اگر قوانین کی خلاف ورزی ثابت ہو تو ذمہ دار عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائیاس معاملے پر لیسکو کے متعلقہ حکام کا مقف سامنے نہ آسکا اور مبینہ خاموشی سوالیہ نشان ہے ۔
