نارووال (این این آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے یونیورسٹی آف نارووال میں طلبہ و طالبات کی جانب سے منعقدہ آرٹ ایگزی بیشن کا دورہ کیا اور تخلیقی فن پاروں اور صلاحیتوں کو سراہا۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے بتایا کہ یونیورسٹی آف نارووال ان کے لیے اعلی تعلیم کے حصول کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ ان میں سے بیشتر کا تعلق نارووال کے نواحی دیہاتوں سے ہے۔ اگر یہ یونیورسٹی موجود نہ ہوتی تو وہ کالج کے بعد یونیورسٹی کی تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہ جاتے کیونکہ ان کے والدین کے لیے لاہور یا اسلام آباد جیسے بڑے شہروں میں تعلیم کے اخراجات برداشت کرنا ممکن نہیں تھا۔ طلبہ نے احسن اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف نارووال نے انہیں فائن آرٹس، کمپیوٹر سائنس، بزنس، سائنس اور دیگر شعبوں میں اعلی تعلیم کے مواقع ان کی دہلیز پر فراہم کیے ہیں۔ یہ ادارہ نہ صرف ان کے خوابوں کی تعبیر بن رہا ہے بلکہ نارووال کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت بھی ہے۔
بریکنگ نیوز
- رواں ہفتے11 ڈویژن ،28 سنگل بنچز کیسز کی سماعت کریں گے
- سکیورٹی فورسز اور شہداء کے خلاف سوشل میڈیا مہم، آزاد کشمیر کی عوام کی سخت مذمت
- ہائیکورٹ میں لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے کیس کی سماعت کل ہو گی
- وفاقی وزیر احسن اقبال کایونیورسٹی آف نارووال میں آرٹ ایگزی بیشن کا دورہ
- اقوامِ متحدہ : ماحولیاتی کانفرنس کے مسودے میں جیواشم ایندھن کا ذکر نہ کرنے پر بحث
- جعلی ڈگریوں کی روک تھام کیلئے پنجاب بار ،ایچ ای سی کے درمیان اہم پیشرفت
- ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، 20 کلو تھیلا 3600 روپے تک پہنچ گیا
- جموں میں بھارتی فوجی اہلکارپراسرار حالات میں مردہ پایا گیا
- قبضہ مافیا کو مقامی افراد کی حمایت حاصل’جلد مافیا کیخلاف ایکشن لینگے:اوقاف انتظامیہ ڈی جی خان
- ڈیرہ غازی خان میں حضرت سخی سرور سے منسلک ہزاروں ایکڑ قیمتی وقف اراضی مبینہ قبضہ مافیا کے نشانے پر
- چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں مین شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
- لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
- ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ
- سندھ کی کارکردگی پر سوال اٹھانے والے پنجاب کا بھی ترقیاتی ریکارڈ سامنے لائیں: پاکستان پیپلز پارٹی
- سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب سموگ کی صورتحال اے کیو آئی میں بہتری اور فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات پر میڈیا سے گفتگو کر رہی ہیں۔
- پاکستان پیپلز پارٹی کا59واں یوم تاسیس30نومبرکو منایا جائے گا
- بلاول بھٹو زرداری کی بات ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہے’خرم شہزاد اعوان
- جیلوں میں بدعنوانی اختیارات کا ناجائز استعمال غیر قانونی سہولتوں بارے انکشافات
- لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ کی شدت کی وجہ سے فضا آلود ہ ہے۔
- پنجاب میں فضائی آلودگی میں اضافہ، لاہورپہلے نمبر پر برقرار
