Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • وفاقی وزیر احسن اقبال کایونیورسٹی آف نارووال میں آرٹ ایگزی بیشن کا دورہ
    • اقوامِ متحدہ : ماحولیاتی کانفرنس کے مسودے میں جیواشم ایندھن کا ذکر نہ کرنے پر بحث
    • جعلی ڈگریوں کی روک تھام کیلئے پنجاب بار ،ایچ ای سی کے درمیان اہم پیشرفت
    • ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، 20 کلو تھیلا 3600 روپے تک پہنچ گیا
    • جموں میں بھارتی فوجی اہلکارپراسرار حالات میں مردہ پایا گیا
    • قبضہ مافیا کو مقامی افراد کی حمایت حاصل’جلد مافیا کیخلاف ایکشن لینگے:اوقاف انتظامیہ ڈی جی خان
    • ڈیرہ غازی خان میں حضرت سخی سرور سے منسلک ہزاروں ایکڑ قیمتی وقف اراضی مبینہ قبضہ مافیا کے نشانے پر
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں مین شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
    • ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ
    • سندھ کی کارکردگی پر سوال اٹھانے والے پنجاب کا بھی ترقیاتی ریکارڈ سامنے لائیں: پاکستان پیپلز پارٹی
    • سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب سموگ کی صورتحال اے کیو آئی میں بہتری اور فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات پر میڈیا سے گفتگو کر رہی ہیں۔
    • پاکستان پیپلز پارٹی کا59واں یوم تاسیس30نومبرکو منایا جائے گا
    • بلاول بھٹو زرداری کی بات ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہے’خرم شہزاد اعوان
    • جیلوں میں بدعنوانی اختیارات کا ناجائز استعمال غیر قانونی سہولتوں بارے انکشافات
    • لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ کی شدت کی وجہ سے فضا آلود ہ ہے۔
    • پنجاب میں فضائی آلودگی میں اضافہ، لاہورپہلے نمبر پر برقرار
    • غزہ’ اسرائیلی فوج کا قافلے حملہ’ رہائشی عمارتیں تباہ’ 3امدادی کارکن شہید
    • سارہ خان اور فیروز خان پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے
    • جے یو آئی سندھ کا کراچی میں احتجاج مولانا فضل الرحمن کیخلاف مہم بند کی جائے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جعلی ڈگریوں کی روک تھام کیلئے پنجاب بار ،ایچ ای سی کے درمیان اہم پیشرفت

    By Khabrain Newsنومبر 23, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (این این آئی) جعلی ڈگریوں کی روک تھام اور وکلا ء کی تعلیمی اسناد کی مستند تصدیق یقینی بنانے کے لیے پنجاب بار کونسل اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے درمیان اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ اس ضمن میں ملک بھر کی یونیورسٹیز کے امتحانی گزٹ صوبائی بار کونسلز اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ شیئر کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے تاکہ وکلاء کی ڈگریوں اور تعلیمی اسناد کی تصدیق اصل تعلیمی ریکارڈ کی بنیاد پر کی جاسکے۔ اس مقصد کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ایک فوکل پرسن بھی مقرر کر دیا ہے جو متعلقہ یونیورسٹیز اور بار کونسلز کے درمیان رابطے اور ریکارڈ کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ اس سلسلے میں وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل چوہدری قیصر نذیر ساہی کی سربراہی میں وفد نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل ریسرچ اینڈ انوویشن ڈاکٹر امجد حسین سے ملاقات کی۔ وفد میں چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل چوہدری ارشد علی ہنجرا، سیکرٹری پنجاب بار کونسل رفاقت علی سوہل، ممبر پنجاب بار کونسل حسن عباس ہمدانی اور سابق چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی فخر حیات اعوان شامل تھے۔ ملاقات میں لاء ڈگریوں کی تصدیق، جعلی اسناد کی نشاندہی اور یونیورسٹیز کے امتحانی ریکارڈ تک رسائی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چوہدری قیصر نذیر ساہی اور چوہدری ارشد علی ہنجرا نے کہا کہ جعلی اور بوگس ڈگریوں کی روک تھام اور وکلا ء کی تعلیمی اسناد کی مستند تصدیق وقت کی اہم ضرورت ہے،وکالت ایک ذمہ دارانہ پیشہ ہے جس کی بنیاد دیانت داری، میرٹ اور پیشہ ورانہ اہلیت پر قائم ہے، اس لیے ضروری ہے کہ قانونی پیشے سے وابستہ ہر فرد کی تعلیمی قابلیت کی جانچ مستند ریکارڈ کے ذریعے کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی اسناد کے ذریعے وکالت کے پیشے میں داخل ہونے والے عناصر نہ صرف وکلا ء برادری کی ساکھ متاثر کرتے ہیں بلکہ نظام انصاف پر عوام کے اعتماد کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔ پنجاب بار کونسل ایچ ای سی اور ملک بھر کی یونیورسٹیز کے تعاون سے اس نظام کو موثر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاکہ قانونی پیشے میں صرف مستند تعلیمی قابلیت اور پیشہ ورانہ اہلیت کے حامل افراد کی شمولیت یقینی بنائی جا سکے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      وفاقی وزیر احسن اقبال کایونیورسٹی آف نارووال میں آرٹ ایگزی بیشن کا دورہ

      اقوامِ متحدہ : ماحولیاتی کانفرنس کے مسودے میں جیواشم ایندھن کا ذکر نہ کرنے پر بحث

      ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، 20 کلو تھیلا 3600 روپے تک پہنچ گیا

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.