Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان میں ایچ آئی وی کے نئے انفیکشن میں 200 فیصد اضافہ 3900بچے متاثر،
    • شوگر ملز کی من مانیوں کرشنگ سیزن میں تاخیر کیخلاف کاشتکاروں کا شدید احتجاج
    • غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں میں بجلی کے غیرقانونی کنکشنز، ٹرانسفارمرز نصب، لیسکو خاموش
    • نارووال:وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نارووال یونیورسٹی میں فائن آرٹس طلبہ کے فن پارے دیکھ رہے ہیں۔
    • مسلسل خراب پرفارنس صائم ایوب کا کرکٹ سے دور رہنے کا فیصلہ
    • لاہور:کنڈیکٹر اور مسافر سامان کا بورا بس کی چھت پر رکھ رہے ہیں۔
    • تیل آمدن میں کمی،معاشی دبائوکے باعث ایران میں شیڈول لوڈ شیڈنگ کا اعلان
    • رواں ہفتے11 ڈویژن ،28 سنگل بنچز کیسز کی سماعت کریں گے
    • سکیورٹی فورسز اور شہداء کے خلاف سوشل میڈیا مہم، آزاد کشمیر کی عوام کی سخت مذمت
    • ہائیکورٹ میں لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے کیس کی سماعت کل ہو گی
    • وفاقی وزیر احسن اقبال کایونیورسٹی آف نارووال میں آرٹ ایگزی بیشن کا دورہ
    • اقوامِ متحدہ : ماحولیاتی کانفرنس کے مسودے میں جیواشم ایندھن کا ذکر نہ کرنے پر بحث
    • جعلی ڈگریوں کی روک تھام کیلئے پنجاب بار ،ایچ ای سی کے درمیان اہم پیشرفت
    • ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، 20 کلو تھیلا 3600 روپے تک پہنچ گیا
    • جموں میں بھارتی فوجی اہلکارپراسرار حالات میں مردہ پایا گیا
    • قبضہ مافیا کو مقامی افراد کی حمایت حاصل’جلد مافیا کیخلاف ایکشن لینگے:اوقاف انتظامیہ ڈی جی خان
    • ڈیرہ غازی خان میں حضرت سخی سرور سے منسلک ہزاروں ایکڑ قیمتی وقف اراضی مبینہ قبضہ مافیا کے نشانے پر
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں مین شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
    • ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شوگر ملز کی من مانیوں کرشنگ سیزن میں تاخیر کیخلاف کاشتکاروں کا شدید احتجاج

    By Khabrain Newsنومبر 23, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اوچ شریف، ترنڈہ محمد پناہ (نمائندہ خصوصی) گنے کے کاشتکار معاشی بدحالی کا شکار، شوگر ملز کی من مانیاں جاری، کرشنگ سیزن میں تاخیر نے کسانوں کی مشکلات بڑھا دیں، اوچ شریف اور نواحی علاقوں کے کاشتکاروں کا شدید احتجاج، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے مداخلت کی اپیل، حکومتی اداروں کی خاموشی پر بھی سوالات اٹھا دیے تفصیلات کے مطابق گنے کے کاشتکاروں کے لیے کرشنگ سیزن کا آغاز ایک بار پھر سنگین مسئلہ بن گیا، شوگر ملز کی جانب سے کرشنگ میں مبینہ تاخیر، گنے کی خریداری کے معاملات اور کاشتکاروں کو بروقت معاوضے کی عدم ادائیگی کے خدشات نے کسانوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا۔ اوچ شریف اور گردونواح کے علاقوں کے گنے کے کاشتکاروں نے شوگر ملز کی مبینہ من مانیوں اور حکومتی اداروں کی عدم توجہی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر کرشنگ سیزن شروع کرانے اور کسانوں کے معاشی حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرے کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ گنے کی فصل کھیتوں میں تیار کھڑی ہے، مگر شوگر ملز کی جانب سے بروقت کرشنگ شروع نہ ہونے کے باعث فصل کے خشک ہونے، وزن اور معیار میں کمی کا خدشہ بڑھتا جا رہا ہے دوسری جانب گندم کی بوائی کا اہم وقت بھی متاثر ہو رہا ہے۔ کسانوں کے مطابق ایک طرف گنے کی فصل کھیتوں میں کھڑی ہے تو دوسری طرف اگلی فصل کی کاشت میں تاخیر ان کے لیے دوہرے معاشی نقصان کا سبب بن رہی ہے اوچ شریف، احمدپور شرقیہ اور نواحی دیہی علاقوں کے کاشتکاروں نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ شوگر ملز مالکان اپنے کاروباری مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں جبکہ کسانوں کو اپنی محنت، سرمایہ اور پورے سال کی مشقت کا مناسب معاوضہ حاصل کرنے کے لیے بھی مشکلات کا سامنا ہے کسان رہنماؤں نے حکومتی حلقوں میں بعض بااثر شخصیات کی شوگر ملز کی ملکیت اور مبینہ مفادات کے ٹکراؤ پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے
    دریں اثنا ضلع رحیم یار خاں میں سرکاری احکامات کے باوجود 15 نومبر کو شوگر ملز نے گنے کی کرشنگ شروع نہیں کی، جس سے کاشتکاروں میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے۔ مقامی کاشتکاروں جام عبد المالک جھلن، اشفاق اعوان، یعقوب خاں مستوئی و دیگر نے تاخیر کو کسان دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ کماد کی فصل مکمل تیار ہے، تاخیر ملز مالکان کی بلیک میلنگ اور کم نرخ پر گنا خریدنے کی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ دیہی معیشت کماد سے جڑی ہے، کرشنگ رکنے سے کاشتکار، مزدور اور کاروبار سب متاثر ہو رہے ہیں۔ کاشتکاروں نے حکومت سے فوری کرشنگ شروع کرانے اور سرکاری نرخ یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔دریں اثنا مقامی شوگر ملز انتظامیہ کے مطابق کرشنگ سیزن کا آغاز 27 نومبر سے ہوگا۔

    کرشنگ سیزن

     

     

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان میں ایچ آئی وی کے نئے انفیکشن میں 200 فیصد اضافہ 3900بچے متاثر،

      غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں میں بجلی کے غیرقانونی کنکشنز، ٹرانسفارمرز نصب، لیسکو خاموش

      مسلسل خراب پرفارنس صائم ایوب کا کرکٹ سے دور رہنے کا فیصلہ

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.