Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • چین میں رونالڈو کا 7 میٹر بلند مجسمہ نصب مداحوں کا منفرد انداز مین خراج تحسین
    • پاکستان میں بجلی نظام کو جدید بنانےکے لیے ایک کروڑ سے زائد سمارٹ میٹر لگانے کا منصوبہ زیر غور
    • لاہور’ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان صفائی ورکرز کی خدمات کے اعتراف میں چیکس تقسیم کررہے ہیں۔
    • رٹھوعہ ہریام برج عوام کیلئے کھولنا خوش آئند ہے،افتخار چوہدری
    • منشیات کے نیٹ ورک کیخلاف کریک ڈاون 19 کلوآئس چرس برامد 2 ملزم گرفتار
    • کوئٹہ:جماعت اسلامی اقلیتی حقوق ریلی کے شرکاء اپنے مطالبات منوانے کیلئے احتجاج کر رہے ہیں۔
    • بی جے پی کشمیری عوام کو حقوق سے محروم ‘ان سے دھوکہ کر رہی ،نیشنل کانفرنس
    • قابض حکام نے ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کرلی
    • فرانس میں مہنگائی’ حکومتی معاشی پالیسیوں کے خلاف ایک بار پھر احتجاجی مظاہرے
    • پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے اراکین قومی اسمبلی کا اجلاس ،بانی کوتمام سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ
    • مونگ پھلی کے باقاعدہ استعمال سے دماغی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہونیکا انکشاف
    • کرائم کنٹرول کے حوالے سے لاہور کی کارکردگی قابل تحسین:آئی جی پنجاب
    • آئی جی پنجاب عبدالکریم پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور میں پولیس افسران کے اجلاس عام سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • بھارت،500 کروڑ روپے کے رشوت اسکینڈل میں میونیشنز انڈیا کا اعلیٰ عہدیدار گرفتار
    • امریکی عدالت نے اجیت ڈوول اور سمنت گوئل کو سمن جاری کر دیئے
    • راولپنڈی:ورکرز گرین مرکزی بیلٹ کو سجانے میں مصروف ہیں۔
    • ماڑی پور ‘ ٹرک’ رکشے میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی
    • انڈونیشیا کی فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی،3 افراد ہلاک،36لاپتہ
    • اسلام آباد:دیوہیکل مشینوں کی مدد سے ایکسپریس وے پر کام جاری ہے۔
    • مصنوعی ذہانت کے ذریعے ترقی’ طاقت کے نئے مدارج طے کیے جا رہے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان میں بجلی نظام کو جدید بنانےکے لیے ایک کروڑ سے زائد سمارٹ میٹر لگانے کا منصوبہ زیر غور

    By Khabrain Newsنومبر 23, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ملتان (کامرس رپورٹر) پاکستان میں بجلی کے نظام کو جدید بنانے کے لیے ایک کروڑ 62 لاکھ
    19ہزار( 16.219 ملین) اسمارٹ میٹرز لگانے کا منصوبہ زیر غور ہے۔ عالمی بینک گروپ کے نجی شعبے میں سرمایہ کاریکرنے والے ادارے، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) بجلی کی پانچ تقسیم کار کمپنیوں (DISCOs) کے 16.219 ملین بجلی کے کنکشنز کے لیے اسمارٹ میٹرنگ کا ایک بڑا منصوبہ شروع کرنے کے حوالے سے پاور ڈویژن کے ساتھ بات چیت کی تیاری کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بجلی کے شعبے میں وسیع تر اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ IFC کے مشرقِ وسطیٰ، وسطی ایشیا، ترکیہ، پاکستان اور افغانستان کے لیے علاقاء نائب صدر، سینئر انتظامی حکام کے ہمراہ 24 نومبر سے 2 دسمبر 2026 تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ IFC نے وزیرِ توانائی کو ارسال کردہ ملاقات کی درخواست میں 30 نومبر 2026 کو دوپہر 30:12 بجے ان کے دفتر میں ملاقات کا وقت طلب کیا ہے۔ اس ملاقات میں پاکستان کے توانائی کے شعبے میں عالمی بینک گروپ کی جاری معاونت پر بات چیت ہوگی، جس میں بجلی تقسیم کارپانچ کمپنیوں (DISCOs) کی اصلاحات، بجلی کی ترسیل کے بنیادی ڈھانچے اور توانائی کی لاگت کم کرنے کے اقدامات شامل ہیں، تاکہ سرمایہ کاری پر مبنی معاشی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ مجوزہ مذاکرات میں ساختی اصلاحات کو آگے بڑھانے، انتظامی و عملی کارکردگی بہتر بنانے، نجی شعبے کی شمولیت کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے اور بجلی کے شعبے میں مزید نجی سرمایہ کاری متحرک کرنے کے طریقوں پر بھی غور کیا جائے گا۔ ایجنڈے کے اہم نکات میں پانچ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں جدید میٹرنگ انفراسٹرکچر (AMI) متعارف کروانے کی مجوزہ اسکیم شامل ہے۔ ان کمپنیوں میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ، ملتان الیکٹرک پاور کمپنی ، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی ، ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی اور کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی شامل ہیں۔ منصوبے کی تفصیلات کے مطابق، ان پانچ تقسیم کار کمپنیوں میں 16.219 ملین روایتی سنگل فیز بجلی کے میٹرز کی جگہ جدید اسمارٹ میٹرز نصب کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کا مقصد بجلی کی تقسیم کے نیٹ ورک کو جدید بنانا، بجلی کے نقصانات میں کمی لانا، بلنگ کی درستگی اور محصولات کی وصولی بہتر بنانا، انتظامی کارکردگی اور نظام کی قابلِ اعتماد فراہمی میں اضافہ کرنا اور توانائی کے شعبے میں صارفین کا اعتماد بحال کرنا ہے۔ IFC کو پہلے ہی اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے پروگرام کے لیے ٹرانزیکشن ایڈوائزر (TA) مقرر کیا جا چکا ہے، جبکہ اس سلسلے میں ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروسز معاہدے (TASA) پر 17 اپریل 2026 کو دستخط کیے گئے تھے، جس کی مدت تین سال مقرر کی گئی ہے۔ مجوزہ منصوبے کے تحت نجی اسمارٹ میٹرنگ سروس فراہم کرنے والے ادارے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) ماڈل کے تحت مختلف مراحل میں 16.219 ملین سنگل فیز میٹرز نصب یا تبدیل کریں گے۔ ان کی خریداری کے لیے بین الاقوامی مسابقتی بولی (ICB) اور/یا حکومت سے حکومت کے درمیان معاہدوں کا طریقہ اختیار کیا جا سکتا ہے۔منصوبے کی حتمی لاگت کا تعین پہلی بین الاقوامی مسابقتی بولی کے عمل کے بعد کیا جائے گا۔ تاہم، IFC کے ابتدائی تخمینے کے مطابق، فی میٹر سرمایہ کاری کی ضرورت 60 سے 80 ڈالر کے درمیان ہوگی، جس کے نتیجے میں مجموعی سرمایہ کاری تقریباً 973 ملین سے ایک ارب 298 ملین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اس تخمینی لاگت میں اسمارٹ میٹرز کی فراہمی اور تنصیب، تکنیکی تقاضوں کے مطابق ہیڈ اینڈ سسٹمز (HES) اور میٹر ڈیٹا مینجمنٹ (MDM) سسٹمز کے ساتھ ان کا رابطہ قائم کرنا، لائسنس فیس اور دیگر متعلقہ اخراجات شامل ہیں۔ مجوزہ ادائیگی کے طریقہ کار کے تحت روایتی سنگل فیز میٹرز کی جگہ اسمارٹ میٹرز لگوانے کے لیے صارفین کو کوئی پیشگی رقم ادا نہیں کرنا ہوگی، کیونکہ ان میٹرز کی تنصیب مفت کی جائے گی۔ اس کے بجائے، نجی سرمایہ کاروں کو بجلی کے ماہانہ بلوں کے ذریعے فی میٹر طے شدہ رقم ادا کی جائے گی۔ سرمایہ کاروں کو یہ ادائیگیاں پاکستانی روپے میں کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق اس منصوبے کو دو سال کے اندر مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں ترجیحی فیڈرز پر کام کیا جائے گا تاکہ مقررہ مدت کے اندر سرمایہ کاری کا ایک مناسب حجم بروئے کار لایا جا سکے۔ اس مجوزہ طریقہ کار کا مقصد نجی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے، تاکہ حکومت یا صارفین کو لاکھوں روایتی میٹرز تبدیل کرنے کے لیے تمام اخراجات یکمشت برداشت نہ کرنے پڑیں۔ سرمایہ کار معاہدے کے تحت طے شدہ فی میٹر ادائیگیوں کے ذریعے ایک مقررہ مدت میں اپنی سرمایہ کاری کی رقم واپس حاصل کریں گے۔ IFC بطور ٹرانزیکشن ایڈوائزر منصوبے کا مالیاتی، تکنیکی اور قانونی ڈھانچہ تیار کرنے اور اسے تجارتی اعتبار سے قابلِ عمل بنانے میں معاونت کرے گا۔ تاہم، IFC کی جانب سے براہِ راست سرمایہ کاری کا فیصلہ الگ سے کیا جائے گا اور اس کے لیے متعلقہ منظوریوں کا حصول ضروری ہوگا۔ ذرائع کے مطابق، پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ (PPIB) کراچی اور اسلام آباد میں مارکیٹ ساؤنڈنگ سیشنز منعقد کرنے کی توقع رکھتا ہے۔ ان اجلاسوں کا مقصد سرمایہ ٠کاروں کی دلچسپی کا جائزہ لینا اور ممکنہ مارکیٹ شرکائ سے مجوزہ معاہدے اور سرمایہ کاری کے ڈھانچے کے حوالے سے رائے اور تجاویز حاصل کرنا ہے۔ IFC کے مشیر پہلے ہی منصوبے کی فزیبلٹی جانچنے پر کام کر رہے ہیں۔ اس جائزے میں تین بڑے شعبے شامل ہوں گے: مالیاتی، تکنیکی اور قانونی۔ ان کے ذریعے مجوزہ سرمایہ کاری کے قابلِ عمل ہونے کا تعین کیا جائے گا اور مناسب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کی نشاندہی کی جائے گی۔ IFC کی جانب سے ٹرانزیکشن ایڈوائزری کا یہ کام چار مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں موجودہ نظام کی تشخیص، اعداد و شمار کی تصدیق، کاروباری منصوبے کی تیاری اور اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے لیے جس میں تکنیکی، تجارتی، مالیاتی اور قانونی پہلوؤں کے ساتھ مارکیٹ ساؤنڈنگ بھی شامل ہوگی معاہدوں کو حتمی شکل دینے اور مالیاتی معاملات کو مکمل کرنے (Financial Close) کا عمل شامل ہوگا\
    سمارٹ میٹرز

    Khabrain News

      Keep Reading

      چین میں رونالڈو کا 7 میٹر بلند مجسمہ نصب مداحوں کا منفرد انداز مین خراج تحسین

      لاہور’ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان صفائی ورکرز کی خدمات کے اعتراف میں چیکس تقسیم کررہے ہیں۔

      رٹھوعہ ہریام برج عوام کیلئے کھولنا خوش آئند ہے،افتخار چوہدری

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.