پیرس(این این آئی)فرانس میں آئندہ برس کے بجٹ پر غور کے دوران بیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے جس کا مقصد حکومتی اخراجات کم کرنا اور مالیاتی دبا میں کمی لانا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ تجویز سینیٹ کی جانب سے دو ہزار ستائیس کے بجٹ پر غور کے دوران پیش کی گئی جس کے تحت ریٹائر ہونے والے ہر دو سرکاری ملازمین میں سے ایک کی جگہ نیا ملازم بھرتی نہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ حکام نے کہا کہ بڑھتے ہوئے مالیاتی خسارے اور بجٹ کے دبا کو سنبھالنے کے لیے سرکاری اخراجات میں نظم و ضبط اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات زیرِ غور ہیں۔ معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ سرکاری بھرتیوں میں کمی اور اخراجات میں کٹوتی کے اقدامات پر پارلیمنٹ اور عوامی حلقوں میں بحث جاری ہے۔
