ابوجا(این این آئی)جنوبی نائیجیریا کی ریاست بایلسا میں جنازے کی تقریب میں شرکت کے لیے لوگوں کو لے جانے والی ایک مسافر کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں کم از کم چوبیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان منزو ایزکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ کشتی مسافروں کو ایک آبادی سے دوسری آبادی میں تدفین کی تقریب کے لیے لے جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو کر ڈوب گئی۔ پولیس کے ترجمان موسی محمد نے بتایا کہ امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے مزید چوبیس افراد کو زندہ بچا لیا ہے جنہیں فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔ حکام نے کہا کہ دریا میں ڈوبنے والے دیگر ممکنہ لاپتہ افراد کی تلاش اور بچا کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کشتی میں مجموعی طور پر کتنے مسافر سوار تھے۔
بریکنگ نیوز
- مزید 8 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنیکا فیصلہ، حکومت نے تیسرا عالمی ٹینڈر جاری کر دیا
- حوثی حملوں سے 13 ماہرین تعلیم جاں بحق،9 سکول مکمل تباہ
- کیچ پکڑنے والی خاتون مداح خوشی میں ڈالر اور سامان گرا بیٹھیں
- بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون، 502گاڑیوں کے چالان
- یوکرین، روس کے ایک دوسرے پرڈرون حملے، کیف میں11شہری ہلاک
- نصیرآباد:ریلوے ٹریک دھماکا خیز موادسے تباہ، ٹرینوں کی آمدورفت معطل
- سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور جمہوریہ بلغاریہ کے وزیر اعظم کی ملاقات مختلف اقتصادی ‘ ترقیاتی شعبوں میں شراکت داری پرتفصیلی تبادلہ خیال
- سعودی عرب کی سوڈانی دارالحکومت خرطوم پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت
- جنوبی نائیجیریا کی ریاست بایلسا میں جنازے میں شرکت کے لیے لے جانے والی کشتی الٹنے سے ڈوبنے والوں مسافروں کو نکالا جارہاہے۔
- انڈونیشیا ‘ کینڈی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی،24افرادہلاک
- نائیجیریا میں لوگوں کو جنازے میں لیجانے والی کشتی الٹ گئی 24 افراد ہلاک
- پنجاب کے 10 سرکاری افسران دوہری شہریت رکھتے ہیں اسمبلی میں انکشاف
- لاہور:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نادرا سنٹر پیکو روڈ کے دورہ کے دوران شہریوں سے گفتگو کررہے ہیں۔
- وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ لاہور کا دورہ
- کراچی: بلاول بھٹو زرداری وزیر اعلیٰ ہائوس میں کمپیوٹر کا بٹن دبا کر سندھ یوتھ کارڈ کا باضابطہ افتتاح کر رہے ہیں۔
- نفرتیں پھیلا کر ہم کسی بحران کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے بلاول بھٹو
- حوثیوں کا سعودی عرب کی رابغ آئل ریفائری پر حملے کا دعوی
- اسحاق ڈار سے پرتگال کے وزیر خارجہ کی ملاقات دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق
- یہ نصف صدی کا قصہ ہے دوچاربرس کی بات نہیں
- نیتن یاہو’ آئزن کوٹ کے درمیان مخلوط حکومت کے مذاکرات ناکام
