شیخوپورہ/ بھکھی(بیورورپورٹ/ نمائندہ خبریں)نواحی گائوں داموآنہ میں ماں اور دوکمسن بچوں کی گلہ کٹی نعشیں برآمد پولیس نے مقتولہ کے خاوند اور ساس کو حراست میں لیکر تمام تر شواہد اکٹھے کرکے نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیں بتایا گیا ہے کہ شاہد چھرا کی بیوی دوسال سے ناراض ہوکر اپنے میکے پنواںمیں رہ رہی تھی چند روز قبل شاہد اپنی کو مناکر اپنے گھر گائوں داموآنہ لیکر آگیا اور گذشتہ روز 23 سالہ آصفہ ،3 سالہ مریم ،2سالہ ابراہیم کی نعشیں گھر کے کمرہ میں پڑی ملی اور نعشوں کے قریب ہی آلہ قتل بھی چھری بھی موجودتھی مقتولہ کا قریبی فیکٹری میں مزدور ی کرتا ہے بھکھی پولیس نے آصفہ کے خاوند شاہد چھرااوراسکی ساس کو گرفتار کرلیاہے اب یہ دوران تفتیش ہی معلوم ہوسکے گا کہ آصفہ نے اپنے بچوںسمیت خودکشی کی ہے یا اسے قتل کیا گیا ہے جبکہ گائوں کے عینی شاہدین نے مطابق مقتولہ کے گھر کے سامنے فوتیدگی ہوئی ہے اور لوگ وہاں پر فاتحہ خوانی کیلئے آرہے ہیں کسی بھی شخص نے کسی قسم کے شور شرابہ یا اس قسم کی کوئی آواز نہیں سنی ۔تاہم پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
