اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا بھر میںسال کے دوسرے سپر مون کا نظارہ کیاگیا سپرمون پاکستانی معیاری وقت کے مطابق آج رات 7 بج کر 53 منٹ پر مکمل ہوا۔نومبر کے اس مکمل چاند کو بیور مون (Beaver Moon) بھی کہا جاتا ہے، صاف آسمان کی صورت میں سپرمون کا نظارہ عام آنکھ سے بھی باآسانی دیکھا گیا۔ماہرین کے مطابق چاند زمین کے گرد بیضوی مدار میں گردش کرتا ہے، اس مدار میں ایک مقام ایسا ہوتا ہے جہاں چاند زمین کے سب سے قریب ہوتا ہے جسے پیریجی کہا جاتا ہے۔ جب مکمل چاند اس مقام کے قریب ہو تو اسے سپرمون کہا جاتا ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال 2026کے دوسرے سپر مون کا نظارہ

