اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں )وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی انتشار پھیلا رہی ہے اور اسے بھارت کی جانب سے مالی معاونت فراہم کی جارہی ہے۔ایک بیان میں وزیر مملکت
نے کہا کہ کالعدم کمیٹی کے گرفتار شرپسندوں سے تفتیش کی بنیاد پر مزید گرفتاریاں ہوئیں، امتیاز اسلم کالعدم کمیٹی کی کور کمیٹی کا ممبر ہے، امتیاز اسلم کالعدم ایکشن کمیٹی کی قیادت کے درمیان رابطہ کاری کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ گرفتار ہوئے جنہوں نے اسلحہ کشمیر لے کر جانا تھا، اصغر سرحدی علاقوں سے اسلحہ آگے پہنچاتا تھا، جبکہ ماجد نامی شخص ضیا سے رابطہ رکھ کر اسلحہ آگے فراہم کرتا تھا، ایک ناظم نامی شخص تھا جس کا عمار سہیل سے رابطہ تھا۔انہوں نے بتایا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کو بھارت فنڈنگ کر رہا ہے، کالعدم ایکشن کمیٹی کے 38 میں سے 37 مطالبات مانے گئے، شہزاد نامی شخص اصل میں کشمیر کا رہنے والا ہے۔طلال چودھری کا کہنا تھا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی کور کمیٹی کے شرپسندوں کی آڈیوز میڈیا کے سامنے پیش کیں، کالعدم ایکشن کمیٹی کی تحریک ہرگز حقوق کی تحریک نہیں۔ کالعدم کمیٹی کے شرپسند عناصر کا خاتمہ ضروری ہے۔ کشمیر کے مستقبل سے متعلق فیصلہ کشمیریوں کو خود کرنا چاہیے، تاہم ان کے بقول کمیٹی نہیں چاہتی کہ کشمیریوں کے حقوق انہیں ملیں۔
طلال چودھری
بریکنگ نیوز
- پائلٹ محمد ذیشان علی کی خلائی مشن میں شمولیت ملک و قوم کے لیے باعث فخر ہے:شزا فاطمہ
- جعلی انگوٹھے لگا کر 19 کنال اراضی اپنے نام منتقل کرنیوالے 6 ملزمان کی ضمانت میں توسیع
- مکہ معاہدہ اہم پیشرفت، مثبت نتائج سامنے آنے کا امکان ہے: حسین حقانی
- کراچی:خواتین پرتشددکے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر ایسٹ زون پولیس اور ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگناسٹک سنٹر کے اشتراک سے آگاہی واک کی جارہی ہے۔
- سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں پاک چین تعاون نئی تاریخ رقم کررہا :عبدالعلیم خان
- کراچی:وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان چوتھے فوڈ ایکسپو کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کر رہے ہیں۔
- گھریلو تشدد ذہنی امراض، خودکشی کے خطرات میں اضافے کا بڑا سبب ہے: ماہرین
- عالمی مالیاتی اداروں کی بڑھتی ہوئی شمولیت پاکستان کی مالیاتی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی: خرم شہزاد
- کیش لیس پاکستان میں نمایاں پیش رفت، ڈیجیٹل ادائیگی مراکز کی تعداد چار گنا بڑھ کر 20 لاکھ ہو گئی ہے ، بلال اظہرکیانی
- فضائی آلودگی میں خوفناک اضافہ 48 گھنٹوں کیلئے ہنگامی الرٹ جاری
- آئی جی پنجاب عبدالکریم صوبہ بھر میں روڈسیفٹی اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
- لاہور ہائیکورٹ کے تین ججز کے بطور جج 10 سال مکمل
- جینیفر بیریٹو مس یونیورس 2026 کا تاج جیت گئیں
- لاہور ہائیکورٹ میں نظر بندی قانون کی دفعات 3 اور16 کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل، فائل چیف جسٹس کو ارسال
- مومنہ اقبال شوہرحمزہ کے سرپرائزپرجذباتی ہو گئیں
- شردھا کپور 8 کلو وزنی گھنگرو پہن کر ڈانس کرنے کی وجہ سے زخمی ہوئیں
- بابر اعظم جہاں بھی کھیلتے ہیں، شائقین کی بڑی تعداد انہیں دیکھنے پہنچ جاتی ہے:پال والٹر
- آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، اسٹارک نمبر ون بولر، بیٹرز میں ہیری بروک سرفہرست
- دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے15رکنی پاکستان ویمنز ٹیم کا اعلان
- پاکستان اور قطر میں زرعی شراکت داری کی جانب پیشرفت
